شیخ رشید سے ایران کے پارلیمانی وفد کی ملاقات
وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایران کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر دہشت گردی اور غیر قانونی انسانی نقل و حرکت پر قابو پانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا…
نوٹیفکیشن سے پہلے خبر آنا وزیراعظم کو شاید ناگوار گزرا، اعجاز اعوان
دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن سے پہلے خبر کا آنا وزیراعظم عمران خان کو شاید ناگوار گزرا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران اعجاز اعوان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر وزیراعظم اور آرمی…
شوکت ترین قانون کے مطابق نئے عہدے پر کام کریں گے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شوکت ترین مدت پوری ہونے پر قانون کے مطابق نئے عہدے پر کام کریں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ…
پنجاب میں ڈینگی کے مزید 226 مریض رپورٹ
پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 226 مریض سامنے آگئے ہیں جن میں سے 177کا تعلق لاہور سے ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے لاہور میں ڈینگی بہت زیادہ ہے، سروسز اور گنگا رام اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے…
ہرنائی میں آفٹر شاکس، لوگ خوفزدہ
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے کےبعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر زلزلہ متاثرین تین دن سے امداد کے منتظر ہیں۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لیے…
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا
حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں مہنگائی، انتخابی اصلاحات، نیب ترمیمی آرڈیننس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق نومبر اور دسمبر میں جلسوں…
آج سے بچے پورا ہفتہ اسکول جائیں گے
ناغے ختم ہوگئے، آج سے بچے پورا ہفتہ اسکول جائیں گے۔اس سے پہلے کورونا ایس او پیز کے تحت اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں۔سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر…
زارا ٹوٹ کی | پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے باپ اے کیو خان پر ایک نظر ڈان نیوز | 11-10-21۔
https://www.youtube.com/watch?v=64Y4f1jdWXA
نیشنل ٹی20:خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 92 رنز سے مات دیدی
نیشنل ٹی20 کپ کے 30ویں اور آخری لیگ میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 92 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر خیبرپختونخوا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔خیبرپختونخوا کی پہلی 2 وکٹیں 18…
شہباز شریف کی مرحوم پرویز ملک کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی رہائش گاہ جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال بھی شہباز شریف کے ساتھ تھے۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی…
لاہور میں ڈینگی مریضوں کیلئے قائم کیا جانے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال فعال
لاہور میں ڈینگی مریضوں کیلئے قائم کیا جانے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال فعال ہو گیا۔ اسپتال میں اب تک 61 مریض علاج کیلئے آئے ہیں۔ تاہم داخل صرف چند ایک کو کیا گیا ہے۔ شہری سرکاری اسپتالوں میں محکمہ صحت کے انتظامات سے ناخوش ہیں۔لاہور میں ڈینگی…
نیشنل ٹی20 کپ: لیگ مرحلہ ختم، 3 سنچریاں بنیں
نیشنل ٹی20 کپ کا لیگ مرحلہ ختم ہوگیا، ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 10،10 میچز کھیلے اور سیمی فائنل کی 4 ٹیمیں بھی سامنے آگئیں۔آخری لیگ میچ میں ناردن کے خلاف فتح کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا پوائنٹ لسٹ پر پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ دوسرے نمبر…
عادل شاہ زیب کے ساتھ رہتے ہیں۔ کیا پی ڈی ایم پی ٹی آئی اور پی پی پی کے لیے ایک کارٹون بیگ بن گئی ہے؟…
https://www.youtube.com/watch?v=FgkScY8rJh4
ن لیگ کےفیصلوں میں کوئی پختگی نہیں، فرخ حبیب
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے فیصلوں میں کوئی پختگی نہیں ہے، مریم صفدر کو کبھی شوکاز جاری نہیں ہوا۔جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا، پی پی مولا بخش چانڈیو اور…
وزیراعظم کی شہری کی جان بچانے والے کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش
وزیراعظم عمران خان نے خیرپور ریلوے اسٹیشن پر شہری کی جان بچانے والے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کردی، سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔صدر مملکت کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل جمال احمد کلہوڑو 17…
شاہ لطیف پولیس نے ایف آئی اے اہلکار سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا
کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایف آئی اے اہلکار سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے افسر کو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ مہنگی پڑگئی، شاہ لطیف پولیس نے ایف آئی اے اہلکار سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس…
اسلام آباد جاکر ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملنا چاہتا تھا، وزیراعلیٰ سندھ
محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خط سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبیعت کا سن کر وہ بہت مضطرب ہوئے اور ان سے اظہارِ یک جہتی کےلیے…
حکومت کی جانب سے امدادی سامان پہنچنے کے باوجود تقسیم نہیں کیا جارہا ہے، زلزلہ متاثرین
زلزلہ سے متاثرہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں حکومتی اور نجی سطح پر زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق خستہ حال مکانات کے متاثرین خیموں کی فراہمی کے باوجود محفوظ مقامات پر منتقل نہیں ہورہے۔ ہرنائی کے…
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، آئی ٹی ایکسپورٹس کیلئے 4 ارب کا فنڈ منظور
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے لیے 2 ارب کے سنگل لائن بجٹ کی منظوری دیدی۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ…
25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی
فجیرہ کے قریب 40 ٹیرابائیٹ کی 25 ہزار کلومیٹر طویل ’ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل‘ خراب ہوگئی ہے۔ جس کی مرمت میں کئی دن لگنے کا خدشہ ہے۔ اس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ…