جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جنوبی افریقہ :ایک شخص وہیل مچھلی کے منہ سے بال بال بچ گیا

جنوبی افریقہ میں سمندری حدود میں ایک شہری وہیل مچھلی کے منہ سے بال بال بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گیلیئن گربواز نامی شہری اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سمندر پر گیا، فیملی کے دیگر افراد کشتی پر سوار تھے ۔گیلیئن…

ملکہ برطانیہ تخت سے دستبردار نہیں ہوں گی

ملکہ الزبتھ دوئم شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد تخت سے دستبردار نہیں ہوں گی اور اپنی تمام شاہی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو جاری رکھیں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کو شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد بھی تخت نہ چھوڑنے اور زندگی کی…

جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ  ٹیم اور بولنگ کا شعبہ اچھے ردھم میں نظر آرہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جوغلطیاں ہوئیں…

بابر اعظم نے اپنے سامنے بڑے کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر سیکھا ہے: یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے اپنے سامنے بڑے کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر سیکھا ہے۔یونس خان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سیریز جیتنا ایک اچھی چیز ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں…

50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ 50 سے 59 سال تک کے…

شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ میڈیا کو جاری ہو گا: ترجمان لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت کے کیس کا فیصلہ ججز کے دستخط کے بعد میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ…

جہانگیر ترین نے حامی اراکین کا اجلاس بلا لیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے حامی اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا۔ذرائع کے مطابق یہ اجلاس 21 اپریل کو جہانگیر ترین کے لاہور میں واقع گھر میں بلایا گیا ہے۔لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی…

وزیراعظم کا مغربی ممالک سے نبیﷺ کی شان میں گستاخی پرسزا کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک سے نبیﷺ کی شان میں گستاخی پرسزا کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسے مغرب میں ہولو کاسٹ پر تبصرے پرپابندی ہے اسی طرح نبیﷺ کی شان میں گستاخی پرسزا مقرر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ…

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور پاکستانی سفیر افضال محمود نے شاہ محمود کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج تین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب…

ون ڈے اور ٹی20 سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کا جشن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے جنوبی افریقا کے کامیاب دورے کے بعد قومی اسکواڈ کے جشن کی ویڈیو شیئر کردی۔پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی اسکواڈ نے سیریز جیتنے کے بعد کیک کاٹا اور خوشی کا…

کورونا کی ایک سال کے اندر تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے

امریکی دواساز کمپنی فائزر کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی ایک سال کے اندر تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔فائزر  کمپنی کےسربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائزر کورونا ویکسین کی چھ سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ…

وزیرِ اعلیٰ KPK کے مشیر ضیاء اللّٰہ بنگش مستعفی

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے مشیر ضیاء اللّٰہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ضیاء اللّٰہ بنگش نے اپنا استعفیٰ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو بھیج دیا ہے۔خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش…

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں ہلکی بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ اور سعودی عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے مکہ،مدینہ ،حائل،قصیم اور دیگر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی…

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنوبی افریقی سرزمین پر اسی کیخلاف ایک ہی دورے میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز اپنے نام کرنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے۔بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اسی کی سرزمین پر تین میچوں پر مشتمل ون…

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات ونڈسرکاسل کے گراؤنڈ میں سینٹ جارج چیپل میں ہوگی۔چیپل کیلئے جلوس کی قیادت گرینیڈیئر گارڈز کا بینڈ کرے گا…

کیوبا: Raul Castro کے استعفے سے کاسترو خاندان کا دورِ قیادت ختم

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونے کے بعد کیوبا کے عوام کو 6 دہائیوں سے ملنے والی کاسترو خاندان کی رہنمائی میسر نہیں رہے گی۔رول کاسترو نے مستعفی ہونے کا…

شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنی وزارتوں کا حلف اٹھالیا

شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنی اپنی وزارتوں کے قلمدان کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدر میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔شوکت ترین نے  وفاقی وزیرخزانہ و محصولات کے طور پر حلف اٹھایا۔سینیٹر…

عمران صاحب 2014 سے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب 2014 سے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرورہیں۔مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب رانا ثنا اللّٰہ سے پہلے عمران صاحب کو انسداد دہشت گردی…

عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا…

کبھی لسانیت یا تعصب کی بات نہیں کی، اردو بولنے والوں کی عزت کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کبھی لسانیت یا تعصب کی بات نہیں کی، اردو بولنے والوں کی عزت کرتے ہیں، کتابیں بیچ کر اسلحہ خریدنے کا نظریہ کس نے دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ  نے کہا کہ کراچی کا یہ حال…