جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد، ایک دن میں مزید 354 افراد کورونا میں مبتلا

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 354 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،5 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔محکمہ ضلعی صحت کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 423 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 354 افراد کا ٹیسٹ مثبت…

پی پی کی PDM میں واپسی کا چانس اُس کے اپنے پاس ہے، شاہد خاقان

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا چانس اُس کے اپنے پاس ہے، کل بھی مولانا نے کہا کہ پی پی اپنا راستہ درست کرے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی…

کیپٹن صفدر نے عدالت میں شکرانے کے نفل ادا کیئے

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے پشاور ہائی کورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیئے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی…

اسلام آباد میں کورونا SOPs کی خلاف ورزی پر 6 گرفتار

اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنر رورل کا مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ، کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیزکی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے 3 ریسٹورنٹ، 4 دکانیں سیل کی ہیں۔دوسری جانب اسلام…

اپوزیشن ٹولےکےسینےمیں دل نہیں بلکہ اقتدارکی ہوس ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپوزیشن سے متعلق کہنا ہے کہ اپوزیشن ٹولے کے سینےمیں دل نہیں بلکہ اقتدارکی ہوس ہے۔سردار عثمان بزدار نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ کوروناوائرس پر اپوزیشن جماعتوں کاسیاست کرنا بے حسی، سنگدلی کی انتہا ہے، اپوزیشن…

کراچی: دکاندار نے ڈاکو مار دیا، 4 گرفتار، لاش برآمد، 1 شخص زخمی

کراچی کے علاقے ڈاکس میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا، قائد آباد میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے، سرجانی ٹاؤن میں شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑ لیئے،1 شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جبکہ جھگڑے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق…

حیدر آباد: مزید 4 کورونا مریض جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہونے والا اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق اور مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے…

پی پی 84خوشاب ضمنی انتخاب سے متعلق کورونا SOPs جاری

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-84 خوشاب میں 5 مئی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ…

دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سندھ ہائی کورٹ نے دہرے قتل کے کیس میں مجرم کی سزائے موت کالعدم قرار دینے کی اپیل مسترد کر دی۔عدالتِ عالیہ نے مجرم عاشق حسین کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔کراچی کی ماڈل کورٹ جنوبی نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں مجرم کو پھانسی کی…

ویڈیو اسکینڈل پر گیلانی کی نااہلی کا کیس، سماعت ملتوی

الیکشن کمیشن میں ویڈیو اسکینڈل معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےویڈیواسکینڈل معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سےمتعلق کیس کی…

بلوچستان میں تجارتی مراکز جمعرات، جمعہ کو بند رکھنےکا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے صوبے میں تجارتی مراکز جمعرات اور جمعہ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔صوبہ خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے…

پشاور: علاج کے نام پر لوگوں کو کرنٹ لگانے والا عامل گرفتار

پشاور کے  علاقے سربند میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی عامل کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل آسیب زدہ افراد کو علاج کے نام پر کرنٹ لگاتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جعلی عامل کو گرفتار کیا…

براڈ شیٹ معاہدے کی دستاویز وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروائی گئی

براڈ شیٹ معاہدے کی دستاویز وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروائی گئی۔ نیب کے سابق چیئرمین محمد امجد کا براڈ شیٹ کمیشن کو دیا گیا بیان جیونیوز نے حاصل کرلیا۔ بیان میں محمد امجد نے یہ بھی بتایا کہ براڈشیٹ معاہدہ کرنے والے…

ہول سیل اور ریٹیل نرخ کا فرق کم کرنے کی ہدایت

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اشیاء ضروریہ کے ہول سیل اور ریٹیل نرخوں میں فرق کم کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں شوکت ترین کی سربراہی میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر گندم، آٹا، چینی، گھی، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں…

کورونا وائرس کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)  کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گيا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹینٹ جنرل حمود الزمان کی…

ن لیگی رہنماؤں کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی، کورونا لہر اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرلیا۔صدر ن لیگ شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ملاقات میں خرم دستگیر، چوہدری برجیس طاہر، ملک پرویز، شائستہ…

یورپی یونین نے افغان مہاجرین کی واپسی کے معاہدے پر دستخط کردیے

یورپی یونین نے افغان مہاجرین کی واپسی کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ برسلز سے موصول اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو چارٹرڈ فلائٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔ یورپین یونین کے مطابق مہاجرین سے رضاکارانہ واپسی کی درخواست…

عیدالفطر کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر وضاحت

وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن پر وضاحت کردی۔وضاحتی بیان میں وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ 13 سے…

ریاست کیخلاف پروپیگنڈا، ایرانی نژاد برطانوی خاتون صحافی کو قید کی سزا

ایرانی عدالت نے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری کو ایک سال قید کی سزا سنا دی، نازنین زغاری پر ایک سال تک ملک چھوڑنے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نازنین زغاری کی دوبارہ…

آئرلینڈ میں کورونا کے مزید 437 کیسز، ایک شخص ہلاک

آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد وہاں اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 4874 ہوگئی۔ڈبلن سے آئرش محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے 437 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے…