جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلا دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، تاہم 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ بینچ مارک 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 93 پوائنٹس کم ہو کر 45 ہزار 306 پر بند ہوا…

اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی کی تنخواہ بند کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج نوید الزمان نے دسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ اسسٹنٹ…

انڈونیشی بحریہ کی آبدوز جزیرہ بالی کے سمندر میں لاپتہ

انڈونیشیا میں بحریہ کی آبدوز لاپتہ ہوگئی، بتایا جاتا ہے کہ آبدوز میں 53 افراد موجود ہیں۔انڈونیشین بحریہ کے ترجمان کے مطابق جرمن ساختہ آبدوز جزیرہ بالی کے سمندر میں تارپیڈو کی مشقوں میں حصہ لے رہی تھی۔حکام نے آبدوز کی تلاش کے لیے…

ن لیگ تحفظ ناموس رسالت پر پختہ ایمان رکھتی ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی کا خط

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے چیف وہپ مرتضیٰ جاوید عباسی نے  وزیرمملکت علی محمد کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تحفظ ناموس رسالت پر پختہ ایمان رکھتی ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے خط میں کہا کہ مشترکہ قرارداد  تیار…

کل فریقین نے فیس سیونگ کی، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کل پارلیمان کی کارروائی کو فریقین کی فیس سیونگ قرار دے دیا۔جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےسوال اٹھایا کہ اسمبلی میں قراداد آگئی اور پاس بھی…

پاکستان کا ترکی میں افغان امن کانفرنس کے التوا پر ردعمل

پاکستان دفترخارجہ نے ترکی میں افغان امن کانفرنس کے التوا پر ردعمل دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیےکوششوں کی حمایت اور مدد کرتا رہا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارا موقف…

کسی وزیر کو نہیں عمران خان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کسی وزیر کو نہیں عمران خان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان جب تک رہیں گے ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھے گی۔ مفتاح اسماعیل…

پاکستان بدھ مت کے مقدس مقامات اور آثار کا شاندار امین ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں سری لنکن بدھ راہبوں کے وفد سے ملاقات کی ہے۔صدر مملکت نے دوران گفتگو کہا کہ پاک سری لنکا تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، ہم اسے خاص پارٹنر اور دوست سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ…

لاہور میں 22 روز بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروسز بحال

لاہور میں 22 روز بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروسز بحال کر دی گئیں۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران لاہور میں جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ اسی سلسلے میں ماس ٹرانزٹ سسٹم تیس…

عمران مہنگائی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان پیکیج کہیں نظر نہیں آرہا۔ گھی اور آٹے سمیت دیگر…

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بے قاعدگیوں کی شکایات

خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔قومی احتساب بیورو ( نیب) نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ سے بھرتیوں اور ٹھیکوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔نیب خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے…

سندھ میں کورونا کے 885 نئے مریضوں کی تشخیص، 3 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12881 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ…

کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی مِسنگ پرسن کے تحت ریلی فوارہ چوک پہنچ گئی

کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسنگ پرسن کے تحت ریلی فوارہ چوک پہنچ گئی، پولیس  نے  مظاہرین کو گورنر ہاؤس جانے سے روکنے کی کوشش کی۔مظاہرین سیکیورٹی حصار توڑ کر گورنرہاؤس کے باہر پہنچ گئے۔احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کے سامنے روڈ ٹریفک کے لئے…

گوجرانوالا میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم عاطی لاہوریا ہلاک

گوجرانوالا میں تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریا ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو اسلحے کی برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، ملزم اپنے…

پنجاب:تدریسی اسپتالوں کے مختلف شعبہ جات مزید 7 روز کیلئے بند

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے 7 اضلاع کے بڑے تدریسی اسپتالوں میں امراض چشم ،جلد ، ناک کان گلہ اور دانتوں کے امراض کے شعبہ جات کو مزید 7روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق ان شعبوں…

پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں 148 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب اموات کے بعد کورونا کیسز میں بھی دوسرے صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول…

کالعدم جماعت کے ساتھ قرارداد اور رہائی کی باتیں طے پائی تھیں: حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ قرارداد اور رہائی کی باتیں طے پائی تھیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے واقعات پر علماء کرام کا مثبت طرز عمل رہا،…

سندھ انفرادی انکم میں دوسرے صوبوں سے بازی لے گیا

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان میں انفرادی انکم میں دوسرے صوبوں سے بازی لے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق سندھ پاکستان میں انفرادی انکم جسے ’پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم‘ بھی کہا جاتا ہے،…

بلیک منی مافیا کو کنسٹرکشن سیکٹر میں لایا گیا ہے، مریم اورنگ زیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ بلیک منی مافیا کو کنسٹرکشن سیکٹر میں لایا گیا ہے، یہ 50 لاکھ وہ گھر نہیں، غریب عوام قرض سے گھر لے رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا…

شبلی فراز کا وزارت کے غیرضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے اپنی نئی وزارت سے غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں شبلی فراز نے اپنی وزارت کے ماتحت اداروں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی…