جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وفاقی حکومت کا پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمابق 5 سال کے لیے 36 صفحات…

انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہوگیا

کاوباری ہفتے کے ابتدائی دو روز روپے کی قدر میں کمی کے تھے تاہم آج ملک میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے بڑھ گئی ہے۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے سستا ہوا ہے، کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 25 پیسے…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 99 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 99 پوائنٹس منفی بند ہوا ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 46768 پوائنٹس پر ہے۔آج 100 انڈیکس نے 579 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔ جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 305 رہی۔…

کامل آغا، سائرہ افضل کے کاغذات منظور، پرویز رشید کا فیصلہ کل

پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں 19 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہے۔حکمران اتحاد کے متفقہ امیدوار اور ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سید علی ظفر، ن لیگ کی سابق وفاقی وزیر…

سینیٹ انتخابات: سندھ میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جی ڈی اے میں معاملات طے پاگئے

سندھ میں سینیٹ انتخابات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ دو امید وار پی ٹی آئی، دو ایم کیو ایم اور ایک امیدوار…

وزیراعلی پنجاب کا 3 بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں 3 بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس دلخراش واقعے کی رپورٹ آر پی او فیصل آباد سے طلب کرلی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ تیزاب گردی میں ملوث…

ہر سطح کے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے کوشاں ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کے لیے ہمارے اہداف میں الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا شامل ہے۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ ہماری جدوجہد رہی ہے جنرل الیکشن،…

مسقط سے قاہرہ کیلئے روانہ ہونے والی عمان ایئر کی پرواز میں فنی خرابی

مسقط سے قاہرہ کیلئے روانہ ہونے والی عمان ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد  ہنگامی صورتحال کے سگنل ملنے پر کنٹرول ٹاور نے طیارے کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد واپس بلوا لیا۔فلائٹ ڈبلیو وائی 405 لینڈنگ کے لئے 20 منٹ سے مسقط…

سینیٹ الیکشن میں ہنڈی کے ذریعے دبئی میں بھی ادائیگیاں ہورہی ہیں، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل پاکستان نے سپریم کورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے اسلام آباد میں کچھ لوگ نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر…

یوسف گیلانی کے کاغذات پر اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ

سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سے متعلق ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل صبح 9 بجے سنایا جائے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 2008 میں کاغذات جمع کرواتے وقت بھی یہی…

امیر ممالک غریب ملکوں کے قرض میں رعایت اور نرمی کا اعلان کریں، وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے امیر ممالک سے غریب ملکوں کے قرض میں رعایت اور نرمی کا مطالبہ کردیا۔عمران خان نے گورننگ کونسل اجلاس اور بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ امیر ملکوں کو غریب ملکوں کیلئے قرضوں میں رعایت اور نرمی…

لاپتہ افراد کے لواحقین کو بتا تو دیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چاہے آپ سلیکٹڈ ہیں، آپ کو جس طرح بھی اقتدار میں لاکر بٹھادیا گیا، لاپتہ افراد کے لواحقین کو بتاتو دیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں۔اسلام آباد میں دھرنے پر  بیٹھے ہوئے لاپتہ افراد کے…

زنک یا وٹامن سی سپلیمنٹ کورونا علامات میں نمایاں کمی نہیں کرتا، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق زنک یا وٹامن سی سپلیمنٹ کورونا وائرس کے مریضوں میں معیاری علاج کے مقابلے میں وبا کی علامات کی شدت کے دورانئے میں نمایاں کمی نہیں کرتا۔امریکا کے کلیولینڈ کلینک کے محققین نے اس تحقیق کے دوران یہ بات نوٹ کی کہ زنک جو کہ…

تحریک انصاف نے ووٹ کیلئے رابطہ کیا ہے، آزاد رکن اسمبلی میر کلام وزیر

خیبر پختونخوا میں آزاد رکن اسمبلی میر کلام وزیر کا کہنا ہے کہ  سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے ووٹ کیلئے رابطہ کیا ہے۔ آزاد رکن اسمبلی میر کلام وزیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی رابطہ کیا ہے۔ …

پی ٹی آئی حکومت ملک پر قرض بڑھاتی جارہی ہے، مفتاح اسماعیل

رہنما ن لیگ اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک پر قرض بڑھاتی جارہی ہے۔اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے اب تک ایک پائی قرض واپس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی نیا منصوبہ لگایا نہ…

اوپن بیلٹ کے مخالفین الیکشن کے بعد روئیں گے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیے ہیں کارکن میرے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں…