جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کوئی کام ٹھیک کرنے کی اس حکومت کی اوقات نہیں، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کوئی کام ٹھیک کرنے کی اس حکومت کی اوقات نہیں ہے۔پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کیپٹن صفدر کے گرفتار ہونے پر بلاول بھٹو کو سخت…

فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری چیلنج

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظور کو چیلنج کر دیا۔عدالتِ عالیہ میں قادر خان مندوخیل نے فیصل واؤڈا کو نااہل قرار…

نیشنل اسٹیڈیم جانیوالا سرشاہ سلیمان روڈ کنٹینر لگا کر بند

کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 6 کے افتتاحی روز نیشنل اسٹیڈیم جانے والے سرشاہ سلیمان روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک بھی بند کی گئی ہے،جبکہ سیکیورٹی انتظامات کے…

پی ایس ایل6، جیو سوپر ایپ پر رہیں ہر میچ سے باخبر

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے ہورہا ہے، پی ایس ایل کے تمام میچ جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔سُپر لیگ کی مکمل کوریج کیلئے جیو سوپر کی ایپلیکیشن بھی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے جسے موبائل پر…

وزیر اعظم کی ایف بی آر فیلڈ ورکرز کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر فیلڈ ورکرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر فیلڈ ورکرز کا 7 ماہ میں محصولات کا اہداف حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جراتمندانہ ٹیکس آڈٹ…

شبلی فراز کا ڈسکہ میں کارکنوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ڈسکہ فائرنگ واقعے میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ نون لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی…

این اے 45 میں دھاندلی منظور نہیں: امیر JUI فاٹا مفتی عبدالشکور

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور کہتے ہیں کہ کرم این اے 45 میں دھاندلی کسی صورت منظور نہیں۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور نے خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں…

نتائج روکنے والے نتائج بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ نتائج روکنے والے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے جانے پر مریم نواز اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہی تھیں۔مسلم لیگ نون…

شہباز گِل کا NA75 میں PTI کی جیت کا اعلان

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کر دیا۔پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی…

صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھند کو وجہ بنا کر این اے 75 کے…

ملتان: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

ملتان میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41 گاڑیوں کا چالان کر کے انہیں جرمانے عائد کر دئیے گئے۔ملتان میں سیکرٹری آر۔ ٹی ۔ اے رانا محسن نے دھواں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ کرنے والی 41 گاڑیوں کا چالان کیا اور 7…

21 وکلاء کیخلاف کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ہائی کورٹ حملہ کیس میں ملوث 21 وکلاء کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے حکمنامہ جاری کیا ،…

لاہور کے مزید 7علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور کے مزید 7علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا ٹیسٹ زیادہ مثبت والے علاقوں میں لگایا جا رہا ہے، متاثرہ علاقوں میں عوامی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔محکمہ صحت کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا ٹیسٹ زیادہ…

الیکشن کمیشن نے NA-75 کے نتائج روکنے کی وجہ بتا دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے نتائج روکنے کی وجہ بتا دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے نتائج تاخیر سے…

مشاہداللہ خان سے اختلافات رہے لیکن وہ ایک نظریاتی کارکن تھے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم مشاہد اللہ خان کو کبھی نہیں بھول سکتے، ان سے اختلافات رہے لیکن وہ ایک نظریاتی کارکن تھے۔سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشاہداللہ خان ایک نڈر سیاستدان تھے، انہوں…

پاکستان میں شادی میں شرکت پر مانچسٹر کے کونسلر معطل

آفتاب رزاق: پاکستان میں شادی میں شرکت پر مانچسٹر کے کونسلر معطلفیس بک پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں آفتاب رزاق کو مبینہ طور پر پاکستان میں ایک شادی میں شریک دیکھا جا سکتا ہےبرطانیہ میں مانچسٹر شہر کے ایک کونسلر کو پاکستان کا سفر کر کے شادی میں…

این اے 75 ڈسکہ کا نتیجہ تاخیر کا شکار

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کا نتیجہ تاخیر کا شکار ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل ہے۔حلقے کے 23 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آنا ابھی…

پی ایس ایل6 کا آج سے آغاز، میچز و سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے، میچز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، حکیم سعید گراؤنڈ میں بنائی گئی پارکنگ کو سجا دیا گیا ہے، ٹریفک کی روانی کے لیے پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ…

ضمنی انتخاب: NA75 کے نتائج روک دیئے گئے

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔غیر سرکاری اور غیر حتمی…

الیکشن کمیشن فردوس عاشق کے کنڈکٹ کا نوٹس لے: احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے کنڈکٹ کا نوٹس لے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ…