جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہریوں کو گھروں میں سہولت فراہم کریں گے، ایکسائز

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایکسائز آفس اسلام آباد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہریوں کو گھر جا کر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہری عملے کو گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کراسکتے…

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ 11 اپریل تک کیلئے بند

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بھی 11اپریل تک بند کردیا گیا ہے تاہم بٹگرام کیمپس میں کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اگلے…

کورونا کے 1دن میں 4 ہزار 323 نئےکیسز، مثبت شرح تقریباً10 فیصد

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا کی وباء کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار 323…

لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر…

چونیاں، پولیس کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد

چونیاں میں پولیس نے گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا اور اس سے بدتمیزی بھی کی۔سب انسپکٹر جمیل خان کے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لے کر جمیل خان کو معطل کردیا اور واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ…

کراچی، ٹوٹی پائپ لائن سے ٹینکرز مافیا پانی بھرتی رہی

کراچی کے گزری انڈر پاس میں واٹر بورڈ کی ٹوٹی پائپ لائن سے ٹینکرز مافیا پانی بھرتے رہے، پانی کے لیے واٹر ٹینکرز کی لائن لگ گئی۔ ٹینکرز مالکان ہائیڈرنٹس کی بجائے ٹوٹی پائپ لائنوں سے پانی بھرنے لگے، واٹر بورڈ کی لائنوں سے چوری کرنے کے بعد…

سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار

سبی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد متعدد وارداتوں میں…

فخر زمان معصوم یا ڈی کوک چالاک؟ سوشل میڈیا پر بحث

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا رن آؤٹ سوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔ شائقین کرکٹ جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک کو چالاک اور چیٹر کہہ رہے ہیں۔ایک شخص نے کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت پر افسوس کا اظہار…

کے پی، کشمیر اور جی بی میں تیز ہوا اور بارش کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ڈی جی خان،…

عارف والا میں گودام پر چھاپا، 800 بوری چینی برآمد

عارف والا میں گودام پر چھاپا مار کر چینی کی 800 بوریاں برآمد کرلی گئیں۔چینی قبضے میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا، ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گودام مالک کے خلاف مزید کارروائی کی رپورٹ بھجوا دی گئی۔یاد رہے کہ وزارت تجارت نے…

فخر زمان نے آج شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فخر زمان نے آج شاندار اننگز کھیلی ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر جاری اپنے پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کو فخر محسوس ہو رہا ہے۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی…

ہیومن رائٹ پروٹیکشن سینٹر پاکستان کا کیمبرج امتحانات کی منسوخی کیلئے نوٹس

ہیومن رائٹ پروٹیکشن سینٹر پاکستان نے کیمبرج امتحانات کی منسوخی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سال کے بیشتر حصے میں تعلیمی ادارے بند رہے جس کے باعث طالب علم امتحانات کی تیاری نہیں کر پائے۔نوٹس کے مطابق امتحانات…

لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کے احکامات جاری

کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔کمشنر لاہور محمد عثمان نے صوبائی دارلحکومت میں کورونا ایس او پیز کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔محمد عثمان کے مطابق…

پنجاب میں کورونا:38 اموات، 2717 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا وائرس کے 2ہزار 717 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے ، یوں صوبے میں وبا سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 31ہزار 73 تک پہنچ گئی۔ترجمان پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 2 ہزار717 نئے کیسز میں سے لاہور میں 1525 کورونا مریض رپورٹ ہوئے…

عمران خان نے مان لیا وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔ ’خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاوں گا‘ کا بیان دینے والے عمران صاحب آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے۔اپنے…

پاکستان میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج رات سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ تک پاکستان میں رہنے کی توقع ہے۔مغربی ہواؤں کی موجودگی کے باعث اتوار سے بدھ تک کشمیر، گلگت…

تہمینہ دولتانہ کےبھائی زاہددولتانہ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی

اینٹی کرپشن حکام نے وہاڑی میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ سے 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ 15 سال سے…

صوابی میں انٹرچینج کے قریب جج کی گاڑی پر فائرنگ

صوابی میں انٹرچینج کے قریب جج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی، بیوی اور دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔جج آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے۔وہ اے ٹی سی سوات میں تعینات تھے، فائرنگ سے جج کے دو سیکیورٹی…

جج کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کے تین اہل خانہ کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ذمے داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صوابی…

ڈسکہ الیکشن کے بعد تمام انتظامی عملہ بدل دیا گیا، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد تمام انتظامی عملے کو تبدیل کر دیا گیا لیکن نہیں کیا گیا تو آر او کو تبدیل نہیں کیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں کورونا کی شرح 18 فیصد ہے، ایسے میں…