جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں فتح، پاکستان کے کس کس کھلاڑی نے کب کب پرفارم کیا؟

جنوبی افریقا کےخلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز پاکستان کی فتح پر اختتام کو پہنچی۔اس سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا دونوں ہی کی طرف سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، تینوں میچوں میں جیت کا مارجن کافی حد تک کم رہا۔پاکستان کی سیریز میں…

پاکستان نے پوری سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی، مارک باؤچر

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان نے پوری سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔سنچورین میں جنوبی افریقا کی تیسرے میچ اور سیریز میں شکست پر پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان سے ہارنے پر افسوس کا…

بابر اعظم نے سرفراز احمد کو تیسرا میچ کھلانے کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کے حق میں بیان دے دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے بابراعظم سے سرفراز احمد کو کھلانے کے حوالے سے استفسار کیا۔قومی ٹیم کے کپتان نے…

پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھے گی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے خبردار کردیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی آٹھ اعشاریہ سات فی صد جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک اعشاریہ پانچ فی صد…

امام الحق جیت میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے اور قومی ٹیم کاحصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الحمد للّٰہ میں اس بہترین ٹیم کا حصہ ہوں۔جنوبی افریقا کے…

فوج پر تنقید کرنے پر 2 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ ہوگا

مسلح افواج پر تنقید کرنے والوں کو 2 سال کی قید اور 5 لاکھ روپے تک کے جرمانے ہوں گے، قانون کی مخالفت کرنے والے کے خلاف سول عدالت میں کیس چلے گا۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کرمنل لا ترمیمی بل منظور کرلیا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مل…

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کیلئے شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے زبردست طریقے سے فخر زمان نے لگاتار دوسری سنچری بنائی۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف بہت ہی شاندار کارکردگی دکھائی۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ …

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کا جی ایچ کیو کا دورہ

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو بین الاقوامی و علاقائی سیکورٹی اور قومی سلامتی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔این ڈی یو کی…

رمضان میں چینی 85 روپے کلو بیچنے کے لیے اہم عدالتی فیصلہ

رمضان المبارک میں چینی کی 85 روپے کلو فروخت یقینی بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے اہم فیصلے میں کہا کہ چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار رمضان کے بعد طے کریں گے۔ رمضان میں شوگر ملز سے چینی 80 روپے کلو میں اٹھائی جائے۔لاہور ہائی کورٹ کا…

سعودی عرب سے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے، ذلفی بخاری

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔اسلام آباد میں ذلفی بخاری سے پروموٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سعودی…

سول ایوی ایشن کی پروازوں میں افطاری اور کھانے کی فراہمی سے متعلق تجاویز

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی اندرونِ ملک پروازوں میں افطاری اور کھانے کی فراہمی سے متعلق تجاویز سامنے آئی ہیں۔ سی اے اے نے اس حوالے سے جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ لکھا ہے۔ اس مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کے…

انسداد تجاوزات آپریشن، ریلوے نے ایک ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروالی

رپورٹ: اعجاز احمدپاکستان ریلوے نے کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی زمین واگزار کروالی۔حکام کے مطابق محکمہ ریلوے، کراچی ڈویژن نے بدھ کو ریتی لائن، کیماڑی میں انسداد تجاوزات آپریشن کرکے ایک ارب…

اقتصادی ڈپلومیسی یورپ کے ساتھ پاکستان کے معاشی رابطے کی کلید ہے، ظہیر جنجوعہ

بیلجیم، لکسمبرگ اور یوروپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے آج پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی سی ای او صالحہ آصف سے پاک یورپی یونین تجارتی تعلقات کے حوالے سے آن لائن ملاقات کی۔یورپ کے ساتھ پاکستان کی معاشی رسائی میں اضافے کی اہمیت…

کام کاج پر جیٹھانی اور دیورانی میں جھگڑا، 1 جاں بحق 1 زخمی

رحیم یارخان میں گھر کے کام کاج پر دیورانی اورجیٹھانی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کےحملے سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔صادق آباد کےنواحی علاقےمیں گھر کے کام کاج پر جھگڑے کے دوران دیورانی اور جیٹھانی نے طیش میں آکر ایک دوسرے…

تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں لائے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ معاہدے پر عملدر آمد کے لیے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک لبیک…

امارات میں آج کورونا کے 1883 مریضوں کی تشخیص، 4 اموات

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 43 ہزار 759 کورونا وائرس ٹیسٹ ہوئے جس کے دوران  ایک ہزار 883 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 19 ہوگئی۔ وزارت صحت کے…

سکھر: بھیک مانگنے والی 10 سالہ بچی سے زیادتی

سکھر میں  بھیک مانگنے والی 10 سال کی  بچی سے زیادتی کی گئی، زیادتی کرنے والے بنگلے کے  ملازم  کو گرفتار  کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم بچی کو پیسے دینے کے بہانے بنگلے میں لے گیا اور  اس کے ساتھ زیادتی کی۔لڑکی کے والد نے الزام…

پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر برطانوی پارلیمنٹیرینز کا بورس جانسن کو خط

لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے 34 ارکان نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط تحریر کیا ہے۔ جس میں پاکستانی نژاد اور دیگر مقامی اراکین پارلیمنٹ نے حکومت کی جانب سے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر احتجاج کیا ہے۔خط کے مطابق اس اقدام سے پاکستان…

وزیر اعظم کے زیر استعمال جہاز کی مرمت پر ماضی سے کم رقم خرچ کی گئی، شہباز گل

صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیر استعمال وی وی آئی پی طیاروں کی مرمت کے معاملہ پر معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ جہاز کی مرمت پر پہلے ادوار میں بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی، وزیر اعظم کے زیر استعمال جہاز کی مرمت پر…

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل افغانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے، اعلامیہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسدر قیصر کل 3 روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 رکنی پارلیمانی وفد بھی اسپیکر اسد قیصر کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کرے گا۔اعلامیے کے مطابق اسد قیصر کو دورے کی دعوت افغان…