جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹھپہ مافیا کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض ہے: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ٹھپہ مافیا کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔فیصل آباد میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو…

PCB کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس کل لاہور میں ہوگا، سابق کپتان رمیز راجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے، نئے منتخب چیئرمین دوپہر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے…

احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فردِ جرم کیلئے تاریخ مقرر کر دی

سابق صدر آصف زرداری پر 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں احتساب عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں آصف علی زرداری پر فردِ جرم کی تاریخ 29 ستمبر مقرر کر دی ہے،…

سیالکوٹ: خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر کشیدگی

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران سیالکوٹ کے وارڈ نمبر 2 پر خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر کشیدگی پائی جاتی ہے۔سیالکوٹ میں کشیدہ صورتِ حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔کنونمنٹ بورڈ کے جاری…

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان کا تازہ ڈوزیئر جاری

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تازہ ڈوزیئر جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ ڈوزیئر بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق جرائم کے حوالے سے 131 صفحات…

کنٹونمنٹ الیکشن، کہیں بدنظمی، کہیں سست روی

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے کہیں بے نظمی دیکھنے میں آئی تو کہیں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں کالا پل کے قریب واقع پولنگ اسٹیشن میں بے نظمی نظر…

فرخ حبیب کے اجتماع میں کورونا SOPs کی خلاف ورزی

فیصل آباد میں عوامی اجتماع منعقد کرکے کورونا پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا گیا، وزیر مملکت فرخ حبیب نے اجتماع سے خطاب کیا، شرکاء نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔ فیصل آباد کی سبزی منڈی سدھار میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے…

الیکشن کمشنر پنجاب اسرار خان کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

الیکشن کمشنر پنجاب اسرار خان نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے حوالے سے لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر اسرار خان نے پولنگ ایجنٹس سے بات بھی کی اور ان کے مسائل بھی جانے۔کنونمنٹ بورڈ کے جاری انتخابات…

مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے، بھارتی میڈیا جھوٹ اگل رہا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن اور استحکام…

گوجرانوالہ میں عملہ ہمارے ووٹرز کو روک رہا ہے: نون لیگی امیدوار

گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 کے مسلم لیگی امیدوار ملک آزاد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ کا عملہ ہمارے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک رہا ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 کے مسلم لیگی…

کوئٹہ میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، صوبائی الیکشن کمشنر

صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق نے کوئٹہ کینٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ کے عمل اور انتظامات کاجائزہ لیا اور کہا کہ صوبے کے تینوں کینٹ بورڈز میں پولنگ کا عمل احسن طریقے سے جاری ہے۔کینٹ بورڈ کوئٹہ میں وارڈ نمبر 5 میں قائم…

لاہور، پشاور: پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیاسی کارکنوں کے نعرے

کنونمنٹ بورڈ کے جاری انتخابات کے دوران لاہور اور پشاور میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے ہیں جس سے صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔لاہور میں کینٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔گورنمنٹ…

کراچی کا موسم آئندہ 5 دن شدید گرم، پھر بارش ہوگی

کراچی میں آئندہ 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ…

حیدر آباد: کنٹونمنٹ انتخابات، بجلی معطل

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران لطیف آباد کے لیاقت میموریل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔بجلی کی بندش کے باعث پولنگ کے عملے اور خواتین ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ…

شہباز شریف کی سردار اختر مینگل کے والد کی وفات پر تعزیت

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان کے والد سردار عطا اللّہ مینگل کی وفات پر تعزیت کی ہے۔شہباز شریف نے اختر مینگل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد…