حکومت کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ
وزرائے تعلیم نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس کے دوران حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو…
صحافت و اپوزیشن سے مسلسل سیاسی انتقام کیخلاف صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آج آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے کے لیے کالے حکومتی قانون کے خلاف بطور احتجاج صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج 20 ہزار…
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ سے محروم، پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام
کراچی سیف سٹی پراجیکٹ سے محروم رہ گیا، شہر میں پولیس کی نفری بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔شہر قائد میں تقریباً 900 شہریوں کے لیے ایک پولیس اہلکار ہے جو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ کے سرویلنس کیمرے سیکیورٹی اور…
کے پی اسمبلی: اپوزیشن کا شور شرابا، ایوان مچھلی بازار بن گیا
خیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔کے پی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا۔رکن اسمبلی بلاول آفریدی نے کہا کہ اسپیکر نے انہیں ایوان میں فسادی اور شرپسند…
سعید غنی نے اسد عمر کے طعنے کا جواب دے دیا
سندھ کے وزیر سعید غنی نے وفاقی وزیر اسد عمر کے طعنے کا جواب دے دیا۔ایک بیان میں سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو بیرون ملک سے ویکسین کی امداد مل رہی تھی، انہوں نے سندھ حکومت پر کوئی احسان نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے…
نیوز آئی | صحافیوں کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا: کیا حکومت میڈیا کا نیا قانون بلڈوز کیا جائے؟
https://www.youtube.com/watch?v=RjfqWMpGDCY
بریکنگ نیوز: امتحانی نتائج کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ | ڈان نیوز۔
https://www.youtube.com/watch?v=tQDmzXIv3yY
ڈان نیوز ڈیجیٹل | ری پلے | پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے حوالے سے اندرونی خبریں۔
https://www.youtube.com/watch?v=Hz8PgOma9ls
طوفان چانتھو کا رخ شنگھائی کی جانب، شہر میں حفاظتی انتظامات
فلپائن اور تائیوان کے بعد سمندری طوفان چانتھو (Chanthu) کا رخ اب چین کے شہر شنگھائی کی جانب ہوگیا ہے۔ طوفان کے زیر اثر شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کے باعث پروازیں منسوخ، اسکول بند اور ٹرینیں روک دی گئیں۔ جبکہ حکام نے 28 ہزار…
صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، شدید نعرے بازی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔صدر مملکت کے خطاب کے دوران حزب اختلاف کی جماعتوں کا شور شرابا جاری رہا، وہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔اپوزیشن ارکان…
فضل الرحمٰن نے حکومتی بل کو میڈیا ڈنڈا اتھارٹی قانون کہہ دیا
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ایم ڈی اے کو میڈیا ڈنڈا اتھارٹی قانون کہہ دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے دھرنے سے خطاب میں فضل الرحمٰن نے کہاکہ یہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نہیں میڈیا ڈنڈا اتھارٹی…
ملک پر آج بھی آمر پرویز مشرف کی روح مسلط ہے، حافظ حمد اللّٰہ
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ پہلی بار پارلیمان کی پریس گیلری کے دروازے رپورٹرز اور صحافیوں پر بند کیے گئے۔انہوں نے…
سکھر: کباڑی کی دکان سے ریل کی پٹری و دیگر سامان برآمد
روہڑی ریلوے پولیس نے سکھر میں ایک کباڑی کی دکان پر چھاپہ مار کر ریل کی پٹریاں اور ریلوے کا دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا جو نامعلوم مقام سے چوری کر کے فروخت کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں ایک ملزم علی مردان مہر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو…
کرکٹ بورڈ کا نیا اقدام، بین الاقوامی و ڈومیسٹک کیمپس میں قومی پرچم لگنا شروع
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا اقدام سامنے آیا ہے جس کے مطابق انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کیمپس میں پاکستانی جھنڈے لگانا شروع کردیا گیا ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے پاکستانی جھنڈا لگایا۔گراؤنڈ…
پریس گیلری بندش پر صحافی کا سوال، فواد چوہدری کا جواب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے صدر مملکت کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صحافیوں پر پریس گیلری کی بندش پر ردعمل دے دیا۔صحافی کے سوال پر فواد چوہدری کا جواب ’جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے‘ جیسا…
سندھ میں کورونا کے 676 نئے کیسز، 18 مریضوں کا انتقال
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13870 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 676 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس…
کراچی: کنٹونمنٹ انتخابات، پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف پر معمولی سبقت
کراچی میں کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر معمولی سبقت رہی۔ پی ٹی آئی کراچی سے 14 نشستیں لے کر بھی مجموعی ووٹوں میں پی پی سے پیچھے ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 42 میں سے 11 نشستیں جیت…
اپوزیشن قیادت واک آؤٹ کے بعد صحافیوں کے دھرنے میں پہنچی
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن قیادت صحافیوں کے دھرنے میں پہنچ گئی۔پارلیمنٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری دیگر اراکین کے ہمراہ ایک ساتھ صحافیوں کے دھرنے میں پہنچے۔اس موقع پر…
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت جامع نہیں، ایران
ایران نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت جامع نہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی وہ جامع حکومت نہیں جس کی عالمی برادری اور ایران توقع رکھتا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا…
فیک نیوز پر پابندی کا آغاز پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونا چاہیے، رانا ثنا اللّٰہ
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جعلی خبروں پر پابندی کی شروعات پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ فیک نیوز پر پاپندی…