جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت کی بیساکھیاں ہل چکی ہیں، شیری رحمان کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی بیساکھیاں ہل چکی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پی پی سینیٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ…

رانا شمیم بیان حلفی؛ ثبوت لے آئیں ثاقب نثار کے خلاف کارروائی کروں گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہےکہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم ثبوت لے آئیں. سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف خود کارروائی کروں گا۔ چیف جسٹس…

وزیر اعظم نے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا سیلاب آرہا ہے، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جو چیزیں باہر سے…

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، اعظم سواتی کا دعویٰ

وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانا ہے، الیکشن کمیشن کا کردار امپائر کا ہے۔انہوں…

کراچی: کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجہ تاحال پتا نہ چل سکی

صدر کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہ آسکیں۔تاجروں نے فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچنے کا الزام لگاتے ہوئے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کردیا۔عبداللّٰہ ہارون روڈ رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔چیف…

انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 40 پیسے کم ہوکر کاروبار کی بندش پر 174.89 روپے ہے۔انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان تھا، ڈالر کی قدر کاروبار کے آغاز کے بعد 59 پیسے کم ہو کر 174 روپے 70 پیسے رہی۔سندھ صرافہ…

انگلینڈ نے سان مرینو کو 10 گولز سے ہراکر ورلڈکپ 2022 کیلئے کوالیفائی کرلیا

انگلینڈ نے کمزور حریف سان مرینو کے خلاف گول پر گول کرتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ پورے 10 گول داغ دیے۔ انگلینڈ نے سان مرینو کو آؤٹ کلاس کرکے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کی 57 سال بعد کسی بھی حریف ٹیم کے…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 806 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 806 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 542 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 892 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح پر 46 ہزار 628 رہی۔…

پاکستان کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملنے پر وسیم خان بھی خوش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو (سی ای او) نے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ کی میزبانی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ملنے پر بہت خوش ہوں۔شعیب اختر، وقار…

افغانستان سے لاتعلقی نہ کرنے پر امریکا کو قائل کرنے کی کوشش کی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ افغانستان سے لاتعلقی اس کے مفاد میں نہیں ہوگی، اس وقت عالمی برادری افغانوں کی انسانی معاونت کا عندیہ دے چکی ہے۔کمیٹی چیئرپرسن شیری رحمان کی زیرصدارت…

ماضی میں زمین مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے موٹروے بنی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں زمین مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے موٹروے بنی۔اسلام آباد میں جہلم ڈوئل کیرج وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے زمین مالکان کو فائدہ…

سندھ میں کورونا کے 39 نئے کیسز، ایک مریض کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3318 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا، جس کے بعد…

پاکستان کو ICC ایونٹس کی میزبانی ملنے پر ملکی و غیرملکی کرکٹرز خوش

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر ملکی و غیر ملکی کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر، وقار یونس، ڈینی موریسن، ورنن فیلنڈر، اظہر علی اور کرونارتنے نے پیغامات شیئر کیے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی…

نواز شریف کی جائیداد کی 19 نومبر کو ہونے والی نیلامی روک دی گئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی 19 نومبر کو ہونے والی نیلامی روک دی گئی۔ریونیو جج نے نواز شریف کی نیلامی روکنے سے متعلق حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ریونیو جج نے حکم امتناع میں اے سی کینٹ اور اے سی رائے ونڈ کو نیلام نہ کرنے کا حکم دے…

اپوزیشن کو کالیں آئیں کہ مشترکہ اجلاس میں نہیں آنا، مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کو کالیں آئیں کہ مشترکہ اجلاس میں نہیں آنا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چھوٹی پارٹیوں پر اجلاس میں جانے کا دباؤ ہے، اپوزیشن کو…

سانحہ مہران ٹاؤن: دیت کی رقم کے معاملات طے پاگئے

سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں ملزمان اور ورثا کے درمیان دیت کی رقم کی ادائیگی کے معاملات طے پاگئے۔مکان مالک اور فیکٹری مالک ورثا کو فی کس 42 لاکھ روپے دیت ادا کریں گے۔ورثا کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالک 60 فیصد اور مکان مالک 40 فیصد رقم ادا کرے…