جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صدر اور وزیراعظم دہشتگردوں کے سامنے جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم دہشت گردوں کے سامنے جھک چکے ہیں۔ وہ دہشت گردوں سے ڈیل کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جسلے سے خطاب…

قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی منظور کرلی گئی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم…

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں افغان صورتحال اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کو اجلاس میں تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں عسکری…

صدر علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کے معصوم عوام پر ظلم و ستم کابازار گرم کر رکھا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری…

حسین موسم پر شاہد آفریدی کا کراچی والوں کو پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عرف لالا کی جانب سے کراچی کا موسم حسین ہونے پر ’کراچی آیئٹس‘ کو مشورہ دیا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آج صبح کراچی میں ہونے والی بارش اور اس کے بعد کے حسین موسم سے محظوظ…

ملک میں کورونا کے 301 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و…

سڈنی سکسرز کے کھلاڑی شاداب کے تجربے سے سیکھنے کے منتظر

سڈنی سکسرز کے کھلاڑی لائیڈ پوپ قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے لئے سڈنی سکسرز کو جوائن کر لیا ہے جبکہ ٹیم شاداب خان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی منتظر ہے۔ شاداب خان کو سڈنی سکسرز نے…

صوبے میں 4 ماہ سے دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،IG خیبر پختونخوا

پشاور میں آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کے بعد صوبے میں امن قائم رکھنا چیلنج تھا، ساڑھے 4 ماہ سے صوبے میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ہوائی فائرنگ…

کراچی میں بارش، مرتضیٰ وہاب دورے پر نکل پڑے

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے دورے پر نکل پڑے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا…

ملک میں کتنے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے؟

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین کی 15 کروڑ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ صوبوں میں ویکسین لگانے کے اعتبار سے پنجاب سب سے آگے ہے، پنجاب…

ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ، انگلش بیٹرز پھر ناکام

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 51 رنز بنا لئے ہیں اور اسے خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار ہیں ۔میلبرن میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی…

منی بجٹ سے ملک کا کباڑا ہوجائے گا، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین سال میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے ملک کا وہ کباڑا نہیں کیا جو منی بجٹ سے ہوجائے گا۔ایک بیان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ پاکستان اور…