جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کا بحران جاری

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بحران کم نہیں ہوسکا جس کے باعث روزے داروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، افطار اور سحری میں بجلی کی بندش کے باعث امور خانہ داری کی ادائیگی مشکل ہوگئی…

مریم نواز عمرہ کرنے سعودیہ نہیں جائیں گی

مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہیں جائیں گی، مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی۔یاد رہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم…

سندھ اور پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں

سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دادو، پڈعیدن، جیکب آباد اور سبی میں 47، بہاولپور اور سکھر میں 44، حیدرآباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ…

بہتر کارکردگی پر بھی چیئرمین ایف بی آر کو ہٹادیا، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت چیئرمین ایف بی آر کو بہترین کارکردگی پر ہٹا رہی ہے۔شوکت ترین نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کو…

تحریک انصاف ورکرز کنونشن کی کوریج سے جیو نیوز کو روکنے پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی مذمت

تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں جیو نیوز کو کوریج سے روکنے پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے اظہار مذمت کیا ہے۔صدر پی یو جے ابراہیم لکی نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ نہیں بننے دیں گے۔ سابق صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری…

بابر اعظم نے مسجد نبوی سے اپنی نئی تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی سے دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کردی۔بابر اعظم نے تصویر کے ساتھ مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے پس مجھے معاف کردے۔قومی…

ریحام خان کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بدتہذیبی اور بدتمیزی کے جس کلچر کو فروغ دیا یے، اس نے اللّٰہ کے گھر کا تقدس بھی…

سرگئی لاروف کی بلاول بھٹو کو وزیرخارجہ بننے پر مبارکباد

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیرخارجہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔روسی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے مفاد کے لیے مل کرکام کرنے پر زور دیا۔روسی وزیرخارجہ نے علاقائی و عالمی استحکام و سلامتی کے…

گجرات: چناب میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

گجرات کے قریب دریائے چناب میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، بعدازاں چاروں دوستوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو روز پہلے چک سادہ کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے…

کسی طاقت کو پاک چین دوستی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ کسی طاقت کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون کو یقینی بنانےکیلئے…

مولانا طارق جمیل کے ساتھ تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروں گا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ آج شب مولانا طارق جمیل کے ہمراہ اپنی تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔اپنے ٹوئٹر  پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان 14 اگست 1947 بمطابق 27 رمضان المبارک کو معرضِ…

ہمیں اپنی غلامی کی زنجیریں توڑنی ہیں، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو دعا کرنی چاہیے کہ ہم اپنی زنجیریں توڑیں، ہمیں اپنی غلامی کی زنجیریں توڑنی ہیں۔ اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں دعائیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا راستہ گم ہوگیا، ہم اپنا…

سی پی این ای وفد کی عمران خان سے ملاقات، دو طرفہ معاملات پر گفتگو

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر دو طرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے فیک نیوز کو بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ…

عمران خان کو حساب دینا ہوگا، بتایا جائے فرح بی بی کون ہے؟ جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کوئی کام نہ کرکے لگژری زندگی گزارنے والے عمران خان کو حساب دینا ہوگا، بتایا جائے کہ فرح بی بی کون ہے؟ لوگوں کے فرنٹ مین ہوتے ہیں کپتان نے تو فرنٹ ویمن رکھی ہوئی تھی۔اپنے بیان میں جاوید لطیف نے کہا…