کشمیر میں جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہار پر کشمیر میں جشن مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے چمچوں نے مسلمانوں کو ذہنی، جسمانی اذیت پہنچائی، اس کی مذمت کرنی ہوگی۔وفاقی…
شہباز شریف کا IMF کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ
صدر مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کیلئے تباہ کن، قومی…
مریم نواز کا عمران خان کی میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تبصرہ
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے عمران خان کی وفاقی وزراء کے ہمراہ میچ دیکھتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ملک میں خلقِ خدا بھوک،…
پاکستان نے کل ہی ورلڈ کپ جیت لیا، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر…
ہم اُٹھتے ہیں اور فتح اپنے نام کرتے ہیں: شرمیلا فاروقی
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پاکستان کی تاریخی فتح پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ’کل کی تاریخی فتح سے ایک مضبوط قوم کی مضبوط ٹیم نے…
بلوچستان: وزیر اعلیٰ کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق
بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کےلئے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) ظہور احمد بلیدی نے عبدالقدوس بزنجو کے نام کی تصدیق کر دی ہے۔ظہور احمد بلیدی نے بتایا کہ دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی نئے…
نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے ایف ڈبلیو او سے رابطہ کرنے پر مشاورت
عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے بعد نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ سے گرانے کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) سے رابطہ کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ ایف ڈبلیو او پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹرک ڈرائیوروں اور پاکستانی فوج…
اورنگی، گجرنالہ متاثرین کی بحالی کا پروگرام بنا دیا، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اورنگی، گجرنالہ متاثرین کی بحالی کا پروگرام بنا دیا ہے، زمین کی نشاندہی کر دی ہے، 10 ارب سے 2 سال میں رہائشی اسکیم تیار ہوگی، عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے احاطے میں میڈیا…
مسٹر ایڈمنسٹریٹر آپ کٹھ پتلی ہیں، سپریم کورٹ
چیف جسٹس پاکستان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ایڈمنسٹریٹر آپ کٹھ پتلی ہیں، ہمیں لیکچر نہ دیں بلکہ کام کریں، جتنے رفاہی پلاٹس ہیں قبضہ ختم کرائیں، کھیل کے میدان بحال کریں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف…
کل سے غائب ہربھجن منظر عام پر آگئے
بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان کی فتح کے بعد سے منظر سے غائب تھے تاہم اب انہوں نے سامنے آکر شعیب اختر کے طنز کے تیر کے جواب میں پاکستانیوں کو تاریخی فتح کی مبارکباد دے دی۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق بھارتی…
کالعدم جماعت کے مطالبات پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے رہے ہیں، کالعدم جماعت کے مطالبات پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو کالعدم ٹی ایل پی سے وعدے کئے ہیں ان کا پہرہ دیں گے ، میری خواہش ہے کہ…
جی شیف محبوب | کریمی برگر آلو کیسرول | لہسن پنیر آبدوز سینڈوچ | ڈان نیوز۔
https://www.youtube.com/watch?v=CIEgOcybZN0
پاکستان میں سیاحتی ایئر لائن کی پہلی خاتون چیئرپرسن – BBC URDU
https://www.youtube.com/watch?v=7V0IU9GIxbc
T20 ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف جیت کا جشن کیسے منایا؟ – بی بی سی اردو
https://www.youtube.com/watch?v=0xS3qMEh_cI
'بھارت کی شکست کے بعد کل میرا ورلڈ کپ فائنل ہوا' شیخ رشید ڈان نیوز۔
https://www.youtube.com/watch?v=rQOjGWJkQ6o
ویڈیو، کوہلی کی بابر اعظم اور محمد رضوان کو مبارکباد
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کی پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ ہارنے کے بعد اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔کوہلی نے میچ کے اختتام پر قومی کپتان بابر اعظم کو مبارکباد دی، اور آگے بڑھ…
گیس پائپ لائن معاہدہ، پاک روس مذاکرات آج ہونگے
کراچی سے قصور تک پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے شیئر ہولڈنگ معاہدے پر پاکستان اور روس کے درمیان چار روزہ مذاکرات آج سے اسلام آباد میں ہو رہے ہیں. پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن جس کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن تھا…
پاک بھارت میچ کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کا کشمیری طلبہ پر حملہ
گزشتہ روز ہونے والے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد انتہا پسند ہندو غصّے میں آگئے اور معصوم کشمیری طلبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں کئی…
سوڈان میں فوجی بغاوت، امریکا کا اظہار تشویش
سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے سوڈان کی امداد خطرے میں پڑ سکتی ہے۔افریقہ کیلئے امریکی خصوصی نمائندے جیفری فیلٹ مین کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا کو…
پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی میڈیا پر صف ماتم
ماضی کی کامیابیوں کے نشے میں چور بھارتی ماہرین کی توپوں کا رُخ اپنے ہی کھلاڑیوں کی جانب ہوگیا۔ بھارتی عوام بھی سوشل میڈیا پر کوہلی الیون کا بینڈ بجانے میں مصروف ہے۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پر…