جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہم کراچی ہی نہیں پورے پاکستان کیلیے جدو جہد کر رہے ہیں، حافظ  نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم کراچی ہی نہیں پورے پاکستان کی ترقی کی جدو جہد کر رہے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ شاعر، دانشور، ڈاکٹرز، وکلاء، اساتذہ، مذہبی علماء کو اس دھرنے کی پشت…

وزیراعظم کو عوام چھپنے بھی نہیں دیں گے، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ نکلے تو اور زیادہ خطرناک ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نکل کر دکھاؤ، عوام آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں…

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا ہے، لیا نہیں گیا، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا ہے، ان سے استعفیٰ لیا نہیں گیا۔ماضی میں شہباز گل اس بات کی بھی تردید کرچکے ہیں کہ عمران خان شہزاد اکبر کے کام سے خوش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی کارکردگی سے…

کسان کو بچانا ہے تو عمران کو بھگانا ہے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کسان مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کو بچانا ہے تو عمران کو بھگانا ہے۔حیدرآباد میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصلہ کرلیا ہے 27 فروری کو…

بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کا 26 واں روز

کراچی میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا 26 ویں روز بھی جاری ہے۔جماعت اسلامی نے پیر کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں جو مختلف مقامات پر عارضی دھرنا دیتی ہوئی سندھ اسمبلی پہنچیں۔امیر جماعت…

مشیر وہ باتیں اچھالتے ہیں جس کا نقصان عمران کو ہوتا ہے، شجاعت

مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو ’منجی تلے ڈانگ پھیرنے کا مشورہ‘ دے دیا۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دیکھیں ان کے مشیر کس کا گیم کھیل رہے ہیں؟ مشیر وہ باتیں اچھالتے…

مری میں 2 روز بعد برف باری کا سلسلہ تھم گیا

مری میں 2 روز بعد برف باری کا سلسلہ تھم گیا اس دوران 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔مری میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ گلگت بلتستان سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی برف باری کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا…

لانگ مارچ کی تیاریاں، PDM کا اجلاس آج ہوگا

23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا۔اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔پی ڈی…

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو بڑی کارروائیاں، 79 ہزار ڈالر اور 6 کلو آئس پکڑی گئی

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالر اور 6 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئین برآمد کرلی، دو مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان اے ایس…

ایرانی انسانی حقوق کی کارکن کو 8 سال قید اور 70 کوڑوں کی سزا

ایران کی عدالت نے ملک کی سب سے نامور انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو آٹھ سال قید اور 70سے زیادہ کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔نرگس محمدی کے شوہر نے حال ہی میں بتایا کہ ایرانی عدالت نے ان کی اہلیہ نرگس محمدی کو نئی سزا سنائی ہے۔فرانس میں مقیم…

کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ گیا، مزید 17 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این…

اسلام آباد: کورونا کیسز کی شرح 22 فیصد سے متجاوز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ جاری ہے، جہاں مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور…

لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے پاک بحریہ کا سرچ آپریشن

پاک بحریہ کی جانب سے 9 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے آج بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے سرچ آپریشن ترشیئن کریک ،کوبر کریک اور کھلے سمندر میں کیا جا رہا ہےسرچ آپریشن میں ہیلی کاپٹر، ہیوی بوٹس اور جدید ٹیکنالوجی کی…

انگلش فٹبالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے

انگلینڈ کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔دورۂ کراچی میں فٹ بالر مائیکل اوون لیاری بھی جائیں گے۔اس کے علاوہ مائیکل اوون 27 جنوری…

کراچی: نئے 1944 کورونا کیسز سامنے آ گئے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جہاں اس کے مثبت کیسز کی شرح بھی مسلسل 40 فیصدسے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے۔محکمۂ صحت کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 779…

افغانستان:صوبہ ہلمند کی جیل سے 80 قیدی رہا

پڑوسی ملک افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے  صوبۂ ہلمند کی جیل سے 80 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان طالبان حکومت نے ان 80 قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے افراد منشیات کے…

آسٹریلیا دورۂ پاکستان میں ایک ہی وینیو پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا خواہشمند

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کا خواہشمند ہے، اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی پی سی بی سے بات چیت جاری ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک وینیو پر ٹیسٹ میچز کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس…

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کر دی

کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق بھی کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہیں۔ دونوں کرکٹرز دورہ…