جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نئے قائد ایوان کے عہدے کےلیے کاغذات نامزدگی طلب

قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی طلب کرلیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہو گا۔واضح رہے کہ…

سابق وفاقی وزرا کو وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے واپس بھجوا دیا

سابق وفاقی وزرا کو وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے واپس بھجوا دیا، جبکہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم ہاؤس سے فواد چوہدری، شبلی فراز، شیریں مزاری کو واپس بھجوایا گیا۔اس سے قبل عمران خان نے بنی گالہ روانگی سے پہلے وزیر…

اے این پی کا وزیراعظم، صدر کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا  کہنا ہے کہ وزیراعظم اور صدر پاکستان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، اسپیکر و…

تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان وزیراعظم نہیں رہے

وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔ پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے…

ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے،کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے، ہم کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالیں گے، قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔عمران خان کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد…

آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، آج نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔قرارداد منظور ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب…

اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے احکامات نہیں ملے، امیگریشن حکام

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے کراچی ایئرپورٹ پر احکامات موصول نہیں ہوئے۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ابھی کسی کو روکنے کے کوئی تحریری احکامات نہیں ملے۔واضح رہے کہ مبینہ خط کی تحقیقات اور…

روس تو صرف بہانہ ہے، عمران خان نشانہ ہے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان حکومتی بینچز پر موجود واحد شخص تھے جنہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپنی طرف کا مؤقف خطاب کے دوران پیش کیا اور کہا کہ روس تو صرف بہانہ ہے، عمران خان…

استعفوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کریں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کریں گے، عمران خان استعفوں کے معاملے پر جو فیصلہ کریں گے سب اس کو تسلیم کریں گے۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ…

نئے وزیراعظم کا انتخاب، متحدہ اپوزیشن نے بڑا اجلاس طلب کرلیا

متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان (وزیراعظم) کے انتخاب کے معاملے پر بڑا اجلاس طلب کرلیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے…

فردوس شمیم نقوی نے ایم کیو ایم کو غدار قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو غدار قرار دے دیا۔کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے…

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ، گھر پر فائرنگ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی خالد محمود کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔ایم پی اے خالد محمود کے بیٹے نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔ خالد…

جلیل شرقپوری کا عمران خان کو استعفے نہ دینے کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے عمران خان کو استعفے نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ آج بھی قوم عمران خان کے ساتھ ہے، استعفے دے کر میدان خالی نہ چھوڑیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ…

ڈی نوٹیفائی ہونے کے باوجود پرائم منسٹر کے آفیشل پیج پر عمران خان کی تصویر موجود

وزیر اعظم کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے باوجود پرائم منسٹر آفس کے آفیشل پیج پر عمران خان کی تصویر موجود ہے۔تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان، اُن کی کابینہ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے…

عمران خان کے اعلان پر PTI کارکنان کا مختلف شہروں میں احتجاج

سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، چلاس، کوہاٹ، چیچہ وطنی، جہانیاں، میانوالی، بہاولنگر، منڈی بہاء…