جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بزنس کمیونٹی کو ہراساں کیا جارہا ہے، طارق مصباح

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بزنس کمیونٹی کے کیسز نیب سے ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کو منتقل ہوجائیں گے، مگر انہی کیسز میں بزنس کمیونٹی کو نیب کے نوٹسز…

جیسی امید تھی ویسا پرفارم نہیں کرسکے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں ہار کے بعد کہا ہے کہ جیسی امید کر رہے تھے ویسا پرفارم نہیں کرسکے۔کارڈف میں انگلینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں…

ومبلڈن ٹینس: ایشلے بارٹی اور پیلسکووا خواتین ایونٹ کے فائنل میں

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں ایشلے بارٹی اور پیلسکووا فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل میں نمبر ایک سیڈ بارٹی نے اینجلک کیریبر کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پیلسکووا نے نمبر دو سیڈ سبالینکا کو مات دے دی۔لندن کے آل انگلینڈکلب میں جاری ایونٹ…

کشمیر والے پوچھ رہے ہیں کہاں ہے ورلڈ کپ؟، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مظفر آباد اور کشمیر والے پوچھ رہے ہیں کہ کہاں ہے وہ ورلڈ کپ؟ کشمیر کا مقدمہ ہار جانا ہی تمہارا ورلڈکپ تھا؟مظفر آباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا…

کوئی اندازہ نہیں پاکستان سے برطانیہ جانے والوں پر پابندی کب تک رہے گی،برطانیہ

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک کوئی اندازہ نہیں کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والوں پر پابندی کب تک برقرار رہے گی اور پاکستان اس حوالے سے کب تک ریڈ لسٹ پر رہے گا۔ اس لسٹ میں شامل ملکوں سے آنے والوں کو برطانیہ میں دس روز ہوٹل میں…

آفاق احمد کا متحدہ کے لیے پالیسی نرم کرنے کا اعلان

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیے اپنی پالیسی نرم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آفاق احمد نے تمام مہاجر نوجوانوں کو متحد ہونے اور ایک پرچم تلے جمع ہونے کی دعوت دے دی۔انہوں…

یورو کپ کے فائنل کےلیے انگلینڈ کی فتح پر سوالات اٹھ گئے

یورو کپ کےفائنل کے لیے انگلینڈ کی فتح پر سوالات اٹھ گئے۔برطانوی اخبار نے سوال اٹھایا کہ کیا یورو کپ فٹ بال سیمی فائنل میں انگلینڈ کو پنالٹی غلط ملی؟۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے…

پاکستان کی او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشن کے دورۂ مقبوضہ کشمیر کی حمایت

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ زمینی حقائق جاننے کے لیے او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشن کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی حمایت کرتے ہیں۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی…

ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10جولائی کو ہوگا

ماہ ذوالحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو کراچی میں ہوگا۔ذوالحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے…

کورونا سے اب تک اموات کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں رہی، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اب تک اموات کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں رہی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی شرح 48 فیصد جبکہ سندھ میں اموات کی شرح 24.68 فیصد رہی۔این سی…

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے شاندار کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا  کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر بنتے ہیں تو انتہائی خوش آئند ہوگا، مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے شاندار کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اپنے پیغام میں ناصر شاہ نے کہا کہ مرتضی وہاب نوجوان ہیں، کراچی…

کورونا وائرس سے اب تک کتنے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

کورونا وائرس سے اب تک16 ہزار 616 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے، جبکہ 162 ہیلتھ ورکرز اس عالمی وباء کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے۔ حکام وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں 16 ہزار 116 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق ملک میں اس…

دو عالمی طاقتوں کو شکست دینے کا اعزاز افغان عوام کو جاتا ہے، سینیٹر ساجد میر

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دو عالمی طاقتوں کو شکست دینے کا اعزاز افغان عوام کو جاتا ہے۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نائن الیون سے پہلے والا منظرنامہ…

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز منگلا کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز منگلا کا دورہ کیا جہاں انھیں کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے منگلا کور…

اسلام آباد میں نوجوان لڑکی و لڑکے پر تشدد کیس میں پیشرفت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان لڑکی اور لڑکے پر تشدد کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے پولیس کو بیانات ریکارڈ کروادیئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنادیا گیا۔پولیس کا کہنا…

ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے

چین سے ایک ارب اور ورلڈ بینک سے 44 کروڑ ڈالر قرض ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دو جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔کمرشل بینکوں کے…