جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ابتک 39 لاکھ 42 ہزار 291 افراد کی ویکسینیشن مکمل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 39 لاکھ 42 ہزار 291 افراد کی کورونا وائرس مکمل ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے حوالے…

لاہور: مدرسے میں زیادتی کیس کا چالان تیار

لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے کیس میں پولیس نے مقدمے کا چالان تیار کرلیا ، چالان میں ملزم عزیز الرحمٰن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع پراسیکیوشن کے مطابق چالان میں ملزم عزیز الرحمٰن کے 5بیٹوں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا…

شہباز اور حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا گیا، فیصلہ جاری

مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ایف آئی اے کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کر دیا گیا۔لاہور کی عدالت کے…

مقبوضہ کشمیر میں مودی کی دہشتگردی کا راج ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی دہشت گردی کا راج جاری ہے، دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے…

کراچی میں پہلی بار خواتین ٹریفک اہلکار سڑکوں پر تعینات

کراچی ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو سڑکوں پر تعینات کردیا گیا تاہم انہیں ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خواتین اہلکار شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کی گئی ہیں، شارع…

سابق بھارتی کرکٹر یشپال شرما 66 سال میں چل بسے

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یشپال شرما دل کا دورہ پڑنے سے66 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔66 سالہ یشپال شرما نے37ٹیسٹ اور42 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی۔یشپال شرما 1983 کےورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔وہ…

طالبان کی بڑھتی پیش قدمی سے وسط ایشیائی ریاستوں پر کیا اثر پڑے گا؟

افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی سے وسطی ایشیائی ریاستوں پر کیا اثر پڑے گا؟42 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہReutersافغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی اور خاص طور پر ملک کے شمالی حصوں پر جنگجوؤں کے قبضے کے پیش نظر وسطی ایشیائی…

مستقبل کے ڈسپلے کے لیے رنگین الیکٹرانک کاغذ تیار

سویڈن: تصور کیجئے کہ آپ گھر کے باہر تیز دھوپ میں بیٹھے ہیں اور ایک باریک ڈسپلے پر ویڈیو دیکھ رہے ہیں لیکن وہ دیکھنے میں عین اس طرح واضح ہے جس طرح ہم اسکرین کو کسی سایہ دار کمرے میں دیکھ رہے ہیں ۔ عین یہی سوچ کر سائنسدانوں نے ایک برقی…

جاپانی ماہرین نے ایک روبوٹک مچھلی تیار کرلی

جاپانی ماہرین نے ایک روبوٹک مچھلی تیار کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس روبوٹک مچھلی کی جلد میں کئی اقسام کے سینسرز نصب ہیں ، جو اسے سمندری پانی کے درجہ حرارت سمیت دوسری مختلف خصوصیات اور سمت سے مسلسل باخبر رکھتے ہیں۔…

مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے، حریت کانفرنس کا کہنا ہے شہداء کے مقدس خون نے ڈوگرہ حکمرانوں کے ظلم و استبداد کے خلاف آزادی کی شمع روشن کی، کشمیری عوام اور مزاحمتی قیادت پر امن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیر…

بھارت میں طوفانی بارشوں سےتباہی، ویڈیو وائرل

بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ریاست ہماچل پردیش کے ضلع دھرم شالا اور بالائی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی، سیلاب کے سبب نشیبی علاقے زیر آب اور نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ متعدد مکان،…

کراچی میں آج دوپہر تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی سے معتدل اور کچھ علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے…

پہلی بار 5 لاکھ یومیہ ویکسین لگائی گئی، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل پہلی بار ملک بھر میں 5 لاکھ 25 ہزار ویکسین لگائی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے…