جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دوسرے ممالک سے ویکسی نیشن شدہ افراد کا قرنطینہ ختم کرنے کا ارادہ ہے، برطانیہ

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنے والے ہفتوں میں دوسرے ممالک سے مکمل طور پر ویکسینیشن کراکر آنے والوں  کے لئے قرنطیہ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ  کا کہنا تھا کہ دیگرممالک سے…

نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے مریم نواز  نے نعرہ لگوایا، بچہ بچہ کٹ…

صدر مملکت نے نجی بینک کی اپیل مسترد کردی، شہری کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ جمع کرانے کی ہدایت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف نجی بینک کی اپیل مسترد کردی ہے۔صدر مملکت نے فراڈ کا نشانہ بننے والے شخص کو رقم کی واپسی سے انکار پر بینک کی درخواست مسترد کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بینک متاثرہ شہری کےاکاؤنٹ…

ایل این جی ریفرنس؛ شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم و رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلی فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ نیب کا یہ کیس ہی نہیں کہ شاہد خاقان نے کوئی مالی فوائد لیے، ایل این جی ٹرمنل میں…

کویتی شہری کی گرمی سے نجات کیلئے دلچسپ تجویز

گرمی سے بچاؤ کے لیے کویتی شہری کی دلچسپ تجویز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہری نے تجویز دی کہ ہلاکت خیز گرمی سے بچنے کے لیے طیاروں سے برف گرائی جائے۔ایک شہری نے ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے ملک میں…

مریم نواز نے آزاد کشمیر جلسے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آزاد کشمیر پٹہکہ جلسے میں مجمعے کی ویڈیو شیئر کردی۔مریم نواز نے شیئر کی گئی ویڈیو میں آزاد کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ آزاد جموں و…

وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دے دیا

وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ (این ای ڈی بی) تشکیل دے دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے این ای ڈی بی کے چیئرمین تقرر کیا جبکہ وزارت تجارت نے بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں نجی شعبے کے ارکان…

سندھ میں کورونا سے 17 اموات، 1046 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ آج کورونا کے باعث مزید 17 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 1046 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے…

اوکاڑہ میں مقابلہ، ایک پولیس اہلکار شہید ،2 ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ کے علاقے کوٹ باری میں پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 ڈاکو مارے گئے، ڈاکوؤں کا ساتھی فرار ہوگیا۔ڈی پی او کے مطابق ڈاکو راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی…

کورونا کے انتہائی خطرناک انڈین وائرس ’ڈیلٹا‘ کے کیسز پاکستان میں سامنے آنے لگے، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس  جو درحقیقت انڈین وائرس ہے، انتہائی خطرناک ہے، پاکستان میں ڈیلٹا وائرس  کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں، جو کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی ہوسکتی ہے۔این سی او سی نے کہا کہ…

انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کم ہوکر 159 روپے 17 پیسے ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوکر 160 روپے 10 پیسے ہے۔ بشکریہ جنگ;} a…

میٹرک و انٹر کے سالانہ امتحانات کے انتظامات مکمل کرلیے، فیڈرل بورڈ

فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021ء کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق 10 جولائی سے ہوں گے۔فیڈرل بورڈ کے مطابق تمام…

افغان امن عمل میں ایران کا کردار اہم سمجھتے ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں ایران کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں، ایران بھی پاکستان کی طرح لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے اففان فریقین موقع سے…

ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو پرہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے، سیکریٹری ہیلتھ سارہ اسلم

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے کہا ہے کہ عوام نے اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پرہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔اپنے بیان میں سارہ اسلم نے کہا کہ چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو ذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔سیکرٹری ہیلتھ…

جس نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری اسے خارجہ پالیسی کا کیا پتا؟ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جس نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری اسے خارجہ پالیسی کا کیا پتا، عمران خان کشمیر آئیں گے تو عوام کو کیا بتائیں گے؟  مریم نواز نے اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے…

عمران نے مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، کشمیری جانتے ہیں ان کی حقیقی آواز عمران خان ہیں۔اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے پانچ سال کشمیری عوام کا…