جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب: پتنگ بازوں، بیچنے والوں کیلئے سخت سزاؤں کی تجویز تیار

صوبۂ پنجاب میں پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پولیس کی جانب سے سخت سزاؤں کی تجویز تیار کر لی گئی۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سزائیں بڑھانے کے لیے مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے…

عوامی مارچ: بلاول نے ’ملتان کا فیصلہ‘ سُنا دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے عوام کا فیصلہ سُنا دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملتان میں جاری پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ کی چند تصویری جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی…

زرداری، بلاول کی پشاور دھماکے کی مذمت

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری نے پشاور میں دہشتگرد کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا، انہوں نے…

حملہ آور نے خود کو منبر کے سامنے اڑایا: عینی شاہد

پشاور کی مسجد میں آج نمازِ جمعہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں محفوظ رہنے والے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کالے کپڑوں میں ملبوس خود کش حملہ آور نے خود کو منبر کے سامنے اڑایا۔انہوں نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی…

بڑے عرصے بعد پنڈی اسٹیڈیم میچ دیکھنے جا رہا ہوں: شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے کے بعد پنڈی اسٹیڈیم میچ دیکھنے جا رہے ہیں۔شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں اور پاک…

شیخ رشید کا لاہور کا پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ میں ہوئے خود کش دھماکے کے بعد وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور کا پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ…

پروفیسر عطاء الرحمٰن کی سربراہی میں اسکالرشپس پر پی ایم مشاورتی کونسل قائم

چیئرمین پی ایم ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر عطاء الرحمٰن کی سربراہی میں اسکالرشپس پر پی ایم مشاورتی کونسل قائم کردی گئی ہے جس کا وزارت تعلیم و تربیت نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی…

بابر اعظم پہلے ٹیسٹ میں بولنگ بھی کریں گے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی و ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف آف اسپن بولنگ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ بابر اعظم نے آج ٹاس جیتنے کے بعد پِچ اور پلیئنگ الیون کے بارے میں بات کرتے ہوئے…

پشاور دھماکا: صدر، وزیرِ اعظم، چیئرمین سینیٹ، شہباز، مولانا و دیگر کی مذمت

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز…

پشاور دھماکا بڑی سازش کی کڑی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا ایک بڑی سازش کی کڑی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللّٰہ اب بھی…

ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں…

لاہور: خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیدیا

لاہور کے جنرل اسپتال میں ایک خاتون کے یہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں، ماں اور بچے صحت مند ہیں۔جنرل اسپتال کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کی…