جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نور مقدم قتل: قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا، اجلاس بھی طلب

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نور مقدم قتل کیس کا نوٹس لے لیا، کمیٹی چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر قتل سے پہلے اور بعد میں…

نور مقدم قتل: سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کا احتجاج

نور مقدم قتل کے خلاف سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اورسول سوسائٹی نے احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کو فوری سزائیں دی جائیں۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس نے کہا کہ ملزمان کا…

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزارتی کمیٹی تشکیل

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے خصوصاً کراچی میں موجودہ غیر معمولی طور پر کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ دکانداروں، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور سیاستدانوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو حکومت کے…

کامونکی: دو افراد کی مبینہ طور پر لڑکی کیساتھ زیادتی

کامونکی کے علاقے بوپڑا کلاں میں لڑکی کو دو افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی گھر سے دکان گئی تو موٹر سائیکل سوار اسے اغوا کر کے لے گئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے نہر رتہ جھال پر لے جا کر لڑکی کو…

دبئی سے بھارت پہنچنے والے مسافروں سے 5 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا برآمد

دبئی سے بھارت پہنچنے والے مسافروں سے 5 لاکھ ڈالر مالیت کاسونا برآمد کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ سے مسافر مختلف پروازوں کے ذریعے بھارت کے شہر چنئی، ممبئی اور نئی دہلی پہنچے تھے۔رپورٹ کے مطابق مسافروں نے سونا مختلف برتنوں…

کس نے ملک میں سیاحت کو کھولا ہے؟ مرتضیٰ وہاب کا سوال

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت سے استفسار کیا کہ کس نے ملک میں سیاحت کو کھولا ہے؟ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز میں اس وقت 4 گنا ضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تقریباً تمام نجی اسپتال…

ٹوکیو اولمپکس: چوتھے روز چین اور روس کے 3، 3 گولڈ میڈلز

ٹوکیو اولمپکس کے چوتھے روز چینی اور روسی اولمپک کمیٹی کے ایتھلیٹس نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے تین، تین گولڈ میڈلز اپنے نام کیے لیکن میڈل ٹیبل پر دس سونے کے تمغوں کے ساتھ جاپان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔امریکا اور چین کے طلائی تمغوں کی تعداد…

گوجرانوالہ: 8 سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی

گوجرانوالہ میں تین افراد نے 8 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ ایک ہفتے قبل پیش آیا، ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی کا واقعہ ایک ہفتہ قبل اولکھ بھائی کے میں پیش آیا،…

پاکستان کی 10 سالہ ہانیہ منہاس کا ایشین ٹینس میں بڑا کارنامہ

پاکستان کی دس سالہ ہانیہ مہناس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر۔14 ٹائٹل جیت لیا، پاکستان نے پہلی بار کسی ایشین انڈر۔14 کا ٹائٹل جیتا ہے۔تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی اے ٹی ایف ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر۔14 کے فائنل میں ہانیہ…

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائےگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان کل ویسٹ انڈیز میں ہوم ٹیم کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹکراؤ ہوگا اور…

ملزم ظاہر جعفر کی نشاندہی پر 3 لاکھ روپے برآمد

اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کی نشاندہی پر 3 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو میں نور مقدم کے ڈرائیور خلیل نے بتایا تھا کہ نور مقدم نے اُن سے 7 لاکھ روپے منگوائے تھے مگر وہ ظاہر جعفر کے…

لاہور: جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان جیل منتقل

تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔لاہور پولیس نے نذیر چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ایم پی اے کی ضمانت منظور کرلی۔نذیر چوہان…

اگست تک زرمبادلہ ذخائر 2.8 ارب ڈالر بڑھ جائیں گے، رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ اگست تک زرمبادلہ ذخائر 2.8 ارب ڈالر بڑھ جائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر آئی ایم ایف سے ایس…

کیونکہ آپ ہار گئے، اس لیے دھاندلی ہوئی؟ فواد چوہدری کا ن لیگ سے سوال

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ن لیگ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے سوال پوچھ لیا۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نےسینئر ن لیگی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیوں کہ آپ ہار گئے ہیں، اس لیے دھاندلی ہوئی؟انہوں…

ہیپاٹائٹس بی، سی سے روزانہ ہلاکتیں کورونا وائرس سے 4 گنا زیادہ ہیں، ماہرین

ہیپاٹائٹس بی اور سی کے نتیجے میں پاکستان میں روزانہ تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں جو کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات سے تین سے چار گنا زیادہ ہیں، پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد چین کے بعد دنیا میں…