جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یومِ دفاع آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب 6 ستمبر کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈزکی…

پیرالمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈ ل حاصل کرنے والے حیدر علی کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی، پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے…

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 57 افراد کا انتقال

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 613 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید3 ہزار…

متحدہ عرب امارات سے بحری جہاز کی مبینہ ہائی جیکنگ کے بعد ایران پہنچنے کی پراسرار کہانی

گلف سکائی: آئل ٹینکر کی متحدہ عرب امارات سے مبینہ ہائی جیکنگ کے بعد ایران پہنچنے کی پراسرار کہانیجوشوہا چیتھمبی بی سی نیوز30 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہJoginger Singh‎گذشتہ برس جولائی میں گلف سکائی نامی آئل ٹینکر عملے سمیت متحدہ عرب امارات کے…

عمران کے ساتھ ہیں، پی پی سے کوئی رابطہ نہیں، جہانگیر ترین گروپ

جہانگیر ترین گروپ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطوں کی تردید کردی ہے۔ترین گروپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ رابطوں کی خبروں میں صداقت نہیں، پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، پیپلز…

فروغ نسیم کا فوجداری قوانین میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم کو خط

وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔خط میں ضابطہ فوجداری، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت، جیل خانہ جات کے قوانین اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر قوانین میں 225 مرکزی اور 644…

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 441 ملازمین برطرف

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 441 ملازمین برطرف کردیے، یہ ملازمین بحالی ایکٹ دو ہزار دس کے تحت بحال ہوئے تھے۔بحالی ایکٹ دو ہزار دس کے خلاف سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ 17 اگست کو فیصلہ دیا تھا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق برطرف ملازمین…

آر ایل این جی خریداری سے 83 ارب کا خسارہ ناقابل برداشت ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ تین ماہ میں آر ایل این جی کی خریداری سے 83 ارب کا خسارہ ناقابلِ برداشت ہے۔ایک بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ کوئی ادارہ موجودہ حکمرانوں کا احتساب کرنے کو تیار نہیں، حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن…

دفترخارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوشاں ہے، علی محمد خان

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کروں گا۔انہوں…

خیبر پختونخوا کے بجلی منصوبے وفاق کے پلان کا حصہ نہیں

خیبرپختونخوا میں بجلی پیدا کرنے کے اربوں ڈالرز کے منصوبے وفاقی حکومت کے پلان میں شامل ہی نہیں۔ خیبر پختون خوا کے بجلی گھروں میں لگی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، آئی جی سی ای پی میں منصوبے شامل نہ ہوئے تو سرمایہ کار بھاگ جائیں…

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو پر ڈنڈا برداروں کا حملہ

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کے قافلے کو ڈنڈا بردار افراد سے سامنا کرنا پڑا، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کا قافلہ رتو ڈیرو سے نو ڈیروجا رہا تھا۔سیف اللّٰہ ابڑو اور کارکنوں نے نوڈیرو تھانے کے باہر احتجاج شروع کردیا۔سینیٹر سیف…

فرانس میں ریمپ پر واک کرنے والا صوبائی وزیر بن گیا

کیا آپ کے علم میں ہے کہ پاکستان کے ایک سیاستدان فرانس میں فیشن ویک میں ریمپ پر واک بھی کرچکے ہیں۔یہ پاکستانی سیاستدان اپنی جوانی کے عمر میں شہزاد رائے کے ایک گانے کی ویڈیو میں ہیرو بھی رہ چکے ہیں۔یہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بڑے…

پنجاب کے عوام بزدار سرکار کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام عثمان بزدار سرکار کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے مظفر گڑھ بائی پاس پر کارکنوں سے خطاب کیا، اس موقع پر انہیں روایتی پگ بھی پہنائی گئی۔انہوں نے…

پی ڈی ایم اب ختم ہوچکی، اسے اب دوبارہ تشکیل دینا ہوگا، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اس بات پر بنی تھی کہ حکومت کا فوراً خاتمہ ہونا چاہیے، پی ڈی ایم اب ختم ہوچکی ہے،  پی ڈی ایم کو اب دوبارہ تشکیل دینا ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں…

وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظبی کا فون پر رابطہ

وزیر اعظم عمران خان اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پُرامن اور مستحکم…

چوہدری نثار رجوع کریں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار رجوع کریں گے تو ان سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی، تاہم اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سیاست بہتر ہے تو وہ ان سے رجوع کرسکتے…

شیخوپورہ: خاتون کو آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا گیا

شیخو پورہ میں قریبی عزیز نے خاتون کو آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو کھانا کھلانے کے بہانے باہر لے گیا،…

منڈی بہاءالدین: گوجرہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

منڈی بہاء الدین کے علاقے  گوجرہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا، لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدحقائق سامنے آئیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ…

افغان طالبہ کے والد پر منشیات کا مقدمہ، معاملہ حل نہ ہوسکا

دس روز گزر گئے، پشاور کی رہائشی افغان طالبہ فرشتہ کے والد پر منشیات کے مقدمے کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ فرشتہ کا الزام ہے کہ پولیس نے اس کے والد کو گھر سے اٹھایا اور منشیات کا جھوٹا پرچہ کاٹ دیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ فرشتہ کے والد کو سڑک سے…