جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تحریک انصاف کی جانب سے نظرثانی کی درخواست جمع نہیں کرائی گئی، ذرائع رجسٹرار آفس سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے نظرثانی کی درخواست جمع نہیں کروائی گئی۔ ذرائع رجسٹرار آفس سپریم کورٹ  نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل 2022ء کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست …

اگر آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو پھر دیکھیں گے، شہباز شریف

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن)  کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہونے سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ…

امریکا ہمارے لیڈروں کو خریدتا، دھمکی دیتا ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ عجیب و غریب منظر ہے امریکا کا پیسا اور دھمکی غداروں کو ملا دیتی ہے، جب سے پاکستان بنا ہے امریکا ہمارے لیڈروں کو خریدتا، دھمکی دیتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ…

تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا، ریفرنس پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے اسپیکر کو بھجوایا گیا۔ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف وہیب عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالے کیا، 20 منحرف…

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا 4 ملکی سیریز کی حمایت کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 4 ملکی سیریز کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو ای سی بی ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ چار ملکی سیریز منعقد کرانے کی اجازت دی جائے۔سی ای او انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی قوانین 3 ملکی سیریز کے…

بیٹی نے ثقلین مشتاق کی پونی باندھ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی نے آسٹریلیا دورہ کے خاتمے پر دو ماہ بعد گھر پہنچنے والے والد کی پونی باندھ دی۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی بیٹی نے ان کے بالوں کی…

سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے PTI کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل 2022ء کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائر کر دی گئی۔عدالتی فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست عدالتِ عظمیٰ میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔درخواست بابر اعوان…

ڈائریکٹر FIA لاہور کو چھٹی پر بھیج دیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر رضوان کو ان کی درخواست پر چھٹی دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں چھٹی ختم ہونے پر ڈاکٹر رضوان کو…

ایک منحرف رکن کہتی ہیں23 کروڑ میں زندگی بہت اچھی گزرے گی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک منحرف رکن کہتی ہیں 23 کروڑ میں زندگی بہت اچھی گزرے گی، یہ جمہوریت ہے؟  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ زرداری صاحب کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ کو سڑکوں پر…

وزیراعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کابینہ کا اجلاس آج رات 9 بجے طلب کیا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہے۔گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے متوقع نئی حکومت کے خلاف…

آج ووٹنگ نہ ہوئی تو آئین شکنی اور توہین عدالت ہوگی، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسپیکر صاحب آپ توہین عدالت کرتے ہوئے نا اہل ہو جائیں گے،  عدالت کا حکم ہے کہ آپ کو آج ووٹنگ کرنا ہے،آج ووٹنگ نہ ہوئی تو آئین شکنی اور توہین عدالت ہوگی۔قومی اسمبلی…

کسی کا لیڈر کہتا ہے کہ میں ان کی بندوق کی نوک پر ہوں، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سوائے ایک شخص کے ہم پاکستان کی بہتری کے لیے سب سے بات کرسکتے ہیں، کسی کا لیڈر کہتا ہے کہ میں ان کی بندوق کی نوک پر ہوں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال…

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 300 روپے برقرار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 300 روپے برقرار ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 426 روپے برقرار ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 948 ڈالر فی…

عدم اعتماد ووٹنگ کا معاملہ، اسد قیصر سے وفاقی وزیر کی تلخی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے معاملے پر اسپیکر اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر نے تلخ کلامی کی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر میں تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود…

ملک کو ریاست رہنے دیں جنگل کاقانون نہ بنائیں، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، ملک کو ریاست رہنے دیں جنگل کاقانون نہ بنائیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ عدم اعتماد اس لیے لائے کہ انتخابی…

انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوا

انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوا ہے۔زکوٰۃ کٹوٹی کے سبب گذشتہ کاروباری ہفتے میں پیر کے روز بینک پبلک ڈیلنگ کے لئے بند رہے۔ منگل کو انٹربینک میں کاروبار کا آغاز 184 روپے 9 پیسے سے ہوا۔ ڈپٹی اسپیکر کی…

کرس سلور ووڈ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق کرس سلور ووڈ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے۔بورڈ کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے لیے کرس سلور ووڈ کے…