جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دعا منگی کیس: ملزم کا فرار، گرفتار سب انسپکٹر کی ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے دعا منگی اغواء کیس کے ملزم کے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کے مرتکب گرفتار سٹی کورٹ لاک اپ انچارج سب انسپکٹر قمرالدین کی ضمانت منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم سب انسپکٹر قمر الدین کی 25 ہزار…

پنجاب: کورونا ٹیسٹ کی نئی قیمت مقرر

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی نئی قیمت مقرر کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لیبارٹریز اور اسپتالوں کے لیے کورونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کی نئی قیمت 4 ہزار 800 روپے مقرر کر دی گئی…

22 اگست آپ سب کو یاد ہےکیا ہوا تھا، مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہ یار واقعے کو لسانی رنگ دینےکی کوشش کی گئی، 90 کی دہائی میں معصوم لوگوں کی جانیں گئیں ہیں، 22 اگست آپ سب کو یاد ہےکیا ہوا تھا۔ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا…

حکومت خود گرے گی اپوزیشن کی ضرورت نہیں، اعجاز الحق

مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے اپوزیشن کی ضرورت نہیں یہ خود اپنی غلطیوں سے گر ے گی۔اعجاز الحق نے یہ بات ضیاء فائونڈیشن کے سابق صدر الحاج فواد اور روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا…

پیپلز پارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچے گی نہ کراچی میں، وفاقی وزیر اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچے گی نہ کراچی میں، جو کچھ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا، لوگ سود سمیت لوٹائیں گے۔کو آپریٹو مارکیٹ بحالی کی تقریب…

شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی سے متعلق بھائی نے کیا کہا؟

لاہور قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی کے بھائی آکاش آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی کا بڑا موقع ملا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آکاش آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ سینئرز…

ملالہ کی شوہر کیساتھ ’دبئی ایکسپو‘ سے تصویر وائرل

نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی اور اُن کے شوہر عصر ملک کی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کی تصویر وائرل ہوگئی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر عصر ملک اور والدین بھی موجود…

عظمیٰ بخاری نے خود کو قرنطینہ کر لیا

مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔عظمیٰ بخاری نے لوگوں سے دعائے صحت کی…

شعیب اختر نے لیجنڈ کرکٹر کے ساتھ 22 برس پُرانی یاد تازہ کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی بریٹ لی کے ہمراہ 22 برس پُرانی یاد تازہ کردی۔شعیب اختر نے انسٹاگرام پر سال 2000 اور 2022 کا موازنہ کرتی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ معروف کرکٹر…

کراچی ایئر پورٹ، دبئی جانیوالے 2 مسافروں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے جس کے دوران دبئی جانے والے 2 مسافروں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کر لیے۔اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافروں عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی نے رقم بیگوں میں…

وقار یونس نے بھی شعیب ملک کی تعریف کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی شعیب ملک کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں وقار یونس نے کہا ہے کہ گزشتہ رات شعیب ملک کا پرسکون انداز میں بیٹنگ کرنا پشاور زلمی کی جیت میں بہت اہم…

شاہد آفریدی کی اہلیہ کا مرحومہ بہن کے لیے جذباتی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے گزشتہ دنوں انتقال کر جانے والی بہن کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔نادیہ شاہد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’میری بہن میری زندگی میں میرے لیے ایک خاص شخصیت تھی، وہ میری…

جسٹس فائز نظرِ ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی نظرِ ثانی کی درخواستیں اکثریت سے منظور کر لیں۔عدالتِ عظمیٰ نے 9 ماہ 2 دن بعد…

دولہا کرین میں دلہن لینے پہنچ گیا

بھارتی میڈیا پر ایک ایسی شادی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شملہ کے مقام پر شدید برفباری میں ایک دولہا کرین کے ذریعے دلہن کو لینے پہنچ گیا۔ دولہا کو کرین میں شادی کے مقام تک پہنچتے دیکھا گیا تاہم یہ عمل دولہا کی خواہش کے بجائے حالات کے…