hookup Illinois hookup Cragsmoor New York hookup Roosevelt New Jersey arduino led hookups hookup Stafford CT

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اداروں کیخلاف بات کرنا ملکی مفاد کیخلاف ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف بات کرنا ملکی مفاد کے خلاف ہے، آئین، افواج پاکستان اور عدلیہ پر اس طرح کے رقیق حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔

 راجا پرویز اشرف نے ایوان میں دیے گئے بیان میں کہا کہ سلامتی کے اداروں پر کوئی بھی حملہ قومی مفاد کے خلاف ہے، سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش قومی مفاد کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کے اداروں پر چھپے یا کھلے الفاظ میں بات کرنا بھی قومی مفاد کے خلاف ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ افواج پاکستان سمیت اداروں پر ایسے الفاظ کہے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.