جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور، جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے فیروز والا میں کارروائی کے دوران جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لاہور پولیس کے مطابق ملزمان نے جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچی کے والد…

فیاض چوہان کو PTI چھوڑنے کی دھمکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی۔ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھے نو کالر آئی ڈی سے کال آئی اور پی ٹی آئی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ…

احسن اقبال کا بد تمیزی کرنیوالی فیملی کیخلاف کارروائی سے انکار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اُن کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کرنے والی فیملی کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی…

موت کو بہت قریب سے دیکھا: شہروز کاشف

نانگا پربت سر کرکے واپس آنے والے ریکارڈ ساز پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا ہے کہ اُنہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا، بہت دشوار گزار راستے تھے۔نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن،…

ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، کیا میں نے اور پرویز الہٰی نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اس میں کوئی ایسی بات…

یورپین یونین: پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی عید الاضحیٰ پر مبارکباد

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ…

امتیاز شیخ کی عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔امتیاز شیخ نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ پر بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی…

نیدر لینڈ میں ’ورک فروم ہوم‘ قانونی حق قرار

نیدر لینڈ میں ڈچ ہاؤس نے گھر سے کام کو قانونی حق بنانے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدر لینڈ کی ڈچ ایوان زیریں پہلے ہی گھر سے کام کو قانونی حق بنانے کی بل کی منظوری دے چکا ہے لیکن اسے حتمی منظوری سے قبل سینیٹ سے منظوری…

رانا احسان افضل وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر تعینات

رانا احسان افضل خان کو وزیراعظم شہباز شریف کا کو آرڈینیٹر برائے انڈسٹری اینڈ کامرس تعینات کر دیا گیا ہے۔رانا احسان افضل خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،  رانا احسان افضل خان کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی۔واضح رہے کہ رانا…

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: قومی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے لیے پاکستان کی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔مردوں کی ٹیم میں 60 کے جی میں محمد مراد،67 کے جی میں نصیر احمد ، 75 کے جی میں سعدی عباس اور 84 کے جی میں عمران علی شامل ہیں۔خواتین کی ٹیم میں 55…