جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عنقریب پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ عنقریب پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ آج قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا…

عمران خان کی ویڈیو لنک پر عدالت میں پیشی کے دوران بجلی چلی گئی

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 10 سال قبل خواجہ آصف کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان کی عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران عمران خان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کے…

لاہور، درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور میں ہیٹ ویو برقرار ہے، دن 10 بجے سے پہلے ہی درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شام اور رات کے وقت گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ…

بجٹ کیلئے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو اسمبلی آنا پڑے گا: پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج بجٹ پیش ہو جائے گا، چیف سیکریٹری اور آئی جی کو اسمبلی میں پیش ہونا ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ہمیں کسی…

خیبر پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا فیصلہ

نانبائی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صدر نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 15 جون سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے یا آٹے کی قیمت کم کی جائے۔ صدر نانبائی…

وفاقی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

صوبۂ خیبر پختون خوا کے وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔پشاور میں وزیرِ خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا بجٹ پیش ہو گیا مگر…

مراعات نہ دینے کیخلاف بزدار کی درخواست سماعت کیلئے لاہور منتقل کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مراعات نہ دینے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور اسے سماعت کیلئے لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار…