جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صدر PTI کے سیکٹر انچارج بنے ہوئے ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹر انچارج بنے ہوئے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر مملکت وقت ضائع کرنے کے بعد حکومت کی سمریاں مسترد کردیتے ہیں۔…

عمران خان مسلسل ایک بیانیےکی تلاش میں ہیں: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمٰن کا سابق وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل ایک بیانیےکی تلاش میں ہیں۔جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان 4 ماہ سے عالمی سازش کے نام پر لوگوں کو…

دولہا کی اپنی شادی پر ہوائی فائرنگ، دوست ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں خانۂ شادی اس وقت خانۂ غم بن گیا جب شادی کا جشن منانے کے لیے دولہا نے ہوائی فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں اس کا اپنا ہی دوست ہلاک ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سون بھدرا کے علاقے برہمن نگر میں ہونے والی…

کوہلی کو کیسے بولنگ کروں گا؟ وسیم اکرم نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر میرے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کررہا ہو تو میں اس پر اٹیکنگ بولنگ کروں گا۔یوٹیوب چینل کے انٹرویو کے دوران وسیم اکرم سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کے سامنے…

آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہو گئیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہو گئی ہیں، کوئی اور شرط نہ لگا دی تو یہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کے دوران کہا کہ بعض ساتھیوں کی…

پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نےکہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے پاکستان کو 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ایف…

مختصر وقت میں فرنچ فرائز پیک کرنے کا ریکارڈ قائم

35 سالہ برطانوی شہری زوہیب حسین نے مختصر وقت میں سب سے زیادہ فرنچ فرائز پیک کرکے اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر کارڈف سے تعلق رکھنے والے زوہیب جو کہ گزشتہ بیس برسوں سے ایک…

کراچی بارش: موٹرسائیکلوں کے پھسلنے کی ویڈیوز وائرل

گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران مصروف شاہراہوں پر ایک کے بعد ایک موٹرسائیکلون کے پھسلنے  کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔کراچی میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس کی کچھ خطرناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل…

دعا زہرا کی عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کرینگے، وکیل جبران ناصر

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی…

قونصل جنرل UAE بخیت عتیق الرومیتی کا سندھ اسمبلی کا دورہ

کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے۔قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو خوش آمدید کہا۔قونصل جنرل یو اے ای نے سندھ اسمبلی کی…

دُعا زہرا کے والد نے قرآن سر پر رکھ کر کیا کہا؟

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دُعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے قرآن سر پر رکھ کر کہا کہ اُنہوں نے کبھی اپنی بیٹی کو اُس کے کزن زین کے ساتھ شادی کے لیے مجبور نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر دُعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی ایک ویڈیو…

کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومتی کارکردگی سامنے آگئی: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومت کی کارکردگی سامنے آ گئی ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات میں نالے صاف ہیں مگر حقیقت کل سب…