بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان لویہ جرگہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ

افغانستان میں تین روزہ لویہ جرگہ ختم ہوگیا، شرکا نے عالمی برادری سے ایک مرتبہ پھر طالبان حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق لویہ جرگہ میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔

قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام ممالک خصوصاً اسلامی ملک، امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کریں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری افغانستان پر تمام پابندیاں ختم کر کے افغان اثاثے بحال کرے۔

شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ افغان حکومت کے خلاف مسلح مخالفت بغاوت تصور کی جائے گی۔

لویہ جرگہ میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق افغانستان میں قومی اتحاد کو ترغیب دینے پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ امارت اسلامی کی دوسرے ممالک میں مداخلت کی پالیسی نہیں، دوسرے ممالک بھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

افغان رہنماؤں نے کہا کہ منشیات کے خلاف امارت اسلامی کے فرمان کی حمایت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ لویہ جرگہ میں 4 ہزار سے زائد علما، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.