جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان جونیئر لیگ کے لوگو کی رونمائی، پرومو بھی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اکتوبر میں ہونیوالی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے لوگو کی رونمائی کردی جبکہ لیگ کا پہلا پرومو بھی جاری کردیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ کا لوگو سوشل میڈیا پر ایک پرومو کے ساتھ جاری کیا…

لاہور: کامن ویلتھ گیمز کی تیاری، پاکستان مینز ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع

کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا، 36 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا، کیمپ میں 31 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی۔پاکستان ہاکی ٹیم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا، پہلا سیشن…

بشریٰ بی بی کا آڈیو جعلی ہے تو فارنزک کروالیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کا فارنزک کروانے کا مشورہ دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی…

بھارت: راجستھان میں ہندو درزی کے قتل میں ملوث ملزم بے جے پی کا رکن نکلا

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودےپور میں ہندو درزی کے قتل میں ملوث ملزم حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کارکن نکلا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن پارٹی کانگریس اور بھارتی تجزیہ کار اشوک سوین اس سلسلے میں حقائق سامنے لے…

سعد رفیق نے عمران خان کی سیاسی جدوجہد پر سوال اٹھادیا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ یہ سمجھتا ہے اس کے جھوٹ کو سچ مان لیا جائے گا، پوچھتا ہوں عمران خان کی سیاسی جدوجہد ہی کیا ہے؟لاہور میں سردار ایاز صادق کے ہمراہ…

وزیراعلیٰ کا انتخاب، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس دوستانہ ماحول میں ہوگا، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔اپنے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول…

ایاز صادق نے عمران خان پر کشمیر سے متعلق معاہدے کا الزام لگادیا

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان پر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر سے متعلق معاہدہ کرنے کا الزام لگادیا۔ لاہور میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان، اس وقت کے امریکی صدر…

ہانگ کانگ: طوفان سے جہاز دو حصوں میں ٹوٹ گیا، عملے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

ہانگ کانگ کے سمندر میں طوفان کی زد میں آنے سے ایک جہاز دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔سمندر برد ہونے سے قبل جہاز سے عملے کو ریسکیو کیا گیا۔ عملے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی۔حکام کے مطابق جہاز میں سوار 3 افراد کو بچالیا…

مولانا فضل الرحمان کو لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیکل رپورٹس ٹھیک اٙئی ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔وزیراعظم…

وزیراعظم شہباز شریف کا بند پاور پلانٹس فوری چلانے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے بند پاور پلانٹس فوری طور پر چلانے کا حکم دے دیا۔لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر توانائی خرم…

کراچی: سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکمنامہ وقتی طور پر معطل

تاجروں اور شہریوں کے لیے خوشی کی خبر آگئی، سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکم نامہ وقتی طور پر معطل کردیا گیا۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند…

رانا ثنااللّٰہ کا عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو پر تبصرہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ کی لیک آڈیو پر تبصرہ کر دیا۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہوگیا ہے، ان کے…

کراچی: مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کے دام آسمان پر، خریدار کم

کراچی میں لگی مویشی منڈی میں ملک بھر سے بیوپاری جانور فروخت کرنے پہنچے ہیں مگر جانوروں کے دام زیادہ ہونے کے سبب خریدار کم ہیں۔کراچی میں سجی اس مویشی منڈی کو ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کہا جاتا ہے، مگر اسے پاکستان کی مہنگی ترین منڈی…

یہ لوگ بار بار عمران خان کی اہلیہ کو لنک کر رہے ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ لوگ بار بار عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو لنک کر رہے ہیں۔ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ موجودہ حکمران ہماری کرپشن نکالیں، لیکن یہ تو بس…

ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، شازیہ مری

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا۔ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی…