جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ سرکار چین کی بانسری بجاکر پکوڑے کھانے میں مصروف ہے، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں سندھ سرکار چین کی بانسری بجا کر پکوڑے کھانے میں مصروف ہے۔اپنے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہر بارش کے…

ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئےپنجاب حکومت کےخزانے کامنہ کھول دیا،پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کے لیے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا، ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے…

کراچی میں کل دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل دوپہر ایک سے دو بجے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 26 جولائی کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جولائی سے ایک اور…

پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ پاکستان تجارت اور اقتصادی شعبے میں کام کرنے کا خواہاں ہے۔سیکریٹری جنرل ایس سی او سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے مضبوط عزم کا…

ایم کیو ایم پاکستان کا بھی حکومت کے ساتھ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ، ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی حکومت کے ساتھ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی آج رات اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ خالد مقبول صدیقی حکمران اتحادیوں کے…

کراچی: گودھرا میں کچرے سے بھرے نالے اُبل گئے

بارش کے بعد کراچی کے علاقے گودھرا میں کچرے سے بھرے نالے اُبل گئے۔گٹر کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گندگی نے شہریوں کا آنا جانا مشکل بنادیا۔ادھر ناگن چورنگی پر پانی فٹ پاتھوں پر پہنچ گیا تو نارتھ کراچی کی دو منٹ چورنگی کو جھیل…

بارش کے باعث ٹرینیں لیٹ، اسٹیشنز پر ناکافی سہولتیں، مسافر پریشان

کراچی: (رپورٹ: اعجاز احمد) ملک بھر خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارشوں اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے چلنے والی کچھ ٹرینیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔جبکہ اتوار کو شدید بارش کی وجہ سے کراچی سٹی اور کینٹ اسٹیشنز پر مسافروں کو سخت…

آرٹیکل 63 اے سے متعلق معاملات پر فل کورٹ بننا چاہیے، جسٹس (ر) مقبول باقر

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس کا نام نہیں ہے، آرٹیکل 63 اے سے متعلق معاملات پر فل کورٹ بننا چاہیے، یہ حساس آئینی معاملات ہیں فل کورٹ اس کا بہترین حل ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس…

کراچی بارش، فلائٹ آپریشن متاثر، 10 پروازیں منسوخ

کراچی میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، 10 پروازیں منسوخ اور 9 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے جانے اور آنے والی 10 پروازیں بارش کے باعث منسوخ کردی گئیں جبکہ 9 فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق…

گورنر ہاؤس پنجاب انتظامیہ نے پولیس افسران کو اندر جانے سے روک دیا

صوبائی کابینہ کی گورنر ہاؤس پنجاب میں حلف برادری کی تقریب کے دوران انتظامیہ نے علاقے کے ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ او کو اندر جانے سے روک دیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے پہلی بار روکا گیا۔پولیس کے مطابق…

پنجاب کے واقعات سے حکومتی سیاست عیاں ہوگئی، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں جو کچھ ہوا، اُس سے حکومت کی سیاست عیاں ہوگئی۔اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شاہ…

جامشورو: آر بی او ڈی سیم نالے کا مضر صحت پانی کراچی نہر میں چھوڑ دیا گیا

جامشورو میں آر بی او ڈی سیم نالے کا مضر صحت پانی کراچی نہر میں چھوڑ دیا گیا۔ محکمہ آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی نہر سے جامشورو، مہران یونیورسٹی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے، جامعہ سندھ اور کوٹری شہر کو پینے کا پانی سپلائی ہوتا ہے۔حکام…

فرانس میں شدید خشک سالی، کئی محکمے پابندی کا شکار

فرانس میں شدید گرمی اور بارشوں کی کمی کے نتیجے میں خشک سالی میں اضافہ ہو رہا ہے، 88 محکمے خشک سالی سے متاثر ہیں اور پانی کے استعمال میں پابندیوں کے تابع ہیں۔  ماہرین کے مطابق سال کے اس حصے میں جو کہ بارش کے برسنے کا موسم ہوتا ہے، ایسے…

وزیراعلیٰ الیکشن کیس، چوہدری شجاعت کا کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اپنے صاحبزادے سالک حسین کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق…

وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ فوری عدالت لے جانا باعث تشویش ہے، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے، اسے عدالت میں لے جانا باعث تشویش ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحادی…

حکومت سندھ کا کراچی، حیدر آباد میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر کل صوبے کے دو ڈویژنز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کے اضلاع میں بارشوں کے پیش نظرِ عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت…

فلپائن: منیلا کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔منیلا سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں سے ایک لمیتان…