جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غلام محمود ڈوگر CCPO لاہور تعینات

غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل غلام محمود ڈوگر ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ غلام محمود ڈوگر پہلے بھی سی سی پی او لاہور کے عہدے…

عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر خراب موسم کے باعث مؤخر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنے والے تھے، جہاں انہیں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ…

ہمارے کارکن جَلد کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، شفقت محمود

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی بنائی گئی تھی جس پر پہلی میٹنگ آج ہوئی ہے، ہمارے کارکن ہمیں پیغام بھیج رہے ہیں کہ جلد کارروائی کریں۔شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 25…

آرمی چیف کی امریکا سے IMF پر دباؤ ڈالنے کی درخواست

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کے لیے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیرِ خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو میں یہ…

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی پنجاب اسمبلی آمد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن والے چھپ کر وار کرتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں، خرید و فروخت کا وقت گزر گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا…

امریکہ میں کساد بازاری کا خدشہ: کیا اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا؟

امریکہ میں کساد بازاری کا خدشہ: کیا اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا؟بلال کریم مغلبی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد3 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہReutersعالمی معیشت پر بے یقینی کے بادل چھا رہے ہیں کیونکہ امریکی معیشت مسلسل دوسری سہ ماہی میں سکڑی…

اوپن مارکیٹ: ڈالر 245 روپے کا ہو گیا

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں…

پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا: اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اکبر ایس بابر نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ یہ اکاؤنٹ…

بھائی کی منفرد انداز میں بہن کو سالگرہ کی مبارکباد

بھائی نے بہن کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دے کر ناصرف بہن بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے بھی دل جیت لیے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو بہن بھائی کار میں بیٹھے ہیں۔بھائی گاڑی چلا رہا ہے جبکہ اُس کے…

مستعفی PTI اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑینگے: رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ تمام صوبائی اسمبلیوں…

لبنان: پھولوں کی جگہ نوٹوں والے گلدستے متعارف

لبنان میں مہنگائی کی وجہ سے پھولوں سے بنے گلدستوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں،ایسے میں گلدستوں کے کاروبار سے وابستہ خاتون نے اس کا توڑ نکالا ہے۔ لبنان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ تمارا حریری نے پھولوں کے بجائے نوٹوں والے گلدستے…

بختاور بھٹو زرداری نے زندگی کے حسین لمحات کی ویڈیو شیئر کردی

سابق وزیرِ اعظم، متحرمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے زندگی کے خوبصورت لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی گئی ویڈیو اُن کے ننھے…

آصف زرداری نے دبئی لینڈ کیا تو وہ کورونا کا شکار تھے: بختاور بھٹو

بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اُن کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جب دبئی لینڈ کیا تو وہ کورونا وائرس کا شکار تھے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ جب آصف علی زرداری دبئی میں اُترے تو ان کے پی سی آر ٹیسٹ…

دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے میچز اگست میں کھیلے جائیں گے۔روٹرڈم روانگی سے قبل 6 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔ تمام…

ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں، اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔شیخ رشید احمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب…