جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت: کینسر اسپتال میں رات گئے پارٹی، شور شرابے کی ویڈیو وائرل

بھارت کے شہر ممبئی میں کینسر اسپتال کے ٹیرس پر مبینہ طور پر رات گئے پارٹی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے ہفتے کی رات 12 بجے کے بعد اسپتال کے ٹیرس پر لائٹس اور لاؤڈ اسپیکر پر گانے بجتے دیکھ کر اس کی ویڈیو ممبئی…

وزیرِ اعظم نے دورۂ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا، ذرائع

وزیرِ اعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورۂ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اور وفد میں شامل وزراء کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور…

میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کو چھوڑنے کی دھمکی کیوں دی؟

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے بارے میں حال ہی میں ایک کتاب میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اُنہوں نے شہزادہ ہیری کو چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تو وہ خوفزدہ ہو گئے تھے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ…

پرویز الہٰی نے عمران خان کا ساتھ دینے کی وجہ بتا دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران کا ساتھ دینے کی وجہ بتا دی۔ چوہدری ظہور الہٰی کی برسی پر ظہور پیلس میں خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کی اصلیت سب کے سامنے ہے، اسی…

پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا کام تیز کر دیا

پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا کام تیز کر دیا، میڈیکل اسٹاف نے 700 سے زائد متاثرہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق متاثرین کو خوراک، رہائش، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولتوں کی…

متاثرینِ سیلاب کی امداد: UAE سے دوسرا کارگو شپ کراچی پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، یو اے ای سے دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لے کر کراچی بندر گاہ پہنچ گیا۔یو اے ای حکومت نے کارگو شپ میں 30 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان بھیجا ہے۔امدادی سامان میں ہزاروں…

گھر ڈوبنے کا دکھ نہیں، کوئی بیٹیوں کو کتابیں دلا دے: متاثرہ ماں کی فریاد

خیر پور میں سیلاب سے متاثرہ ماں کا کہنا ہے کہ بس کوئی میری بیٹیوں کو نویں جماعت کی کتابیں لا دے اور اسکول کھلوا دے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔خیرپور کی سیلاب زدہ پشما جو کراچی کے امدادی کیمپ میں بچوں کے ساتھ مقیم ہیں نے بتایا کہ…

12 گھنٹوں میں 2 آڈیو لیکس نے سوالات اٹھا دیے

وزیرِ اعظم ہاؤس سے 12 گھنٹوں میں 2 آڈیو لیکس نے سلامتی کے معاملات پر سوال اُٹھا دیے۔وزیرِ اعظم ہاؤس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور ن لیگی رہنماؤں کے اجلاس کی آڈیو لیک ہوئی ہے۔ مبینہ آڈیو میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، رانا…

صدر مملکت کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ وطن کی حفاظت میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں۔صدر مملکت نے شہداء کی بلند درجات اور اہلِ…

ایاز امیر کے ملزم بیٹے شاہنواز سے متعلق مزید انشکافات سامنے آ گئے

اسلام آباد میں سفاکی سے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز اور مقتولہ بہو سارہ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم شاہ نواز اور مقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا،…

پاکستان: مزید صرف 47 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

جرمن کمپنی ماحول دوست پاور پلانٹ لگائے گی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

جرمن کمپنی نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہارِ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ جرمن کمپنی کے وفد سے ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ویسٹ ٹو انرجی…