جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ میں ڈینگی سے ایک اور مریض کا انتقال، 309 نئے مریض رپورٹ

سندھ میں ڈینگی کا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ جس کے بعد اس بیماری سے ہونے والی اموات کی تعداد31 ہوگئی۔  کراچی سے محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق سندھ کے ضلع حیدرآباد سے ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں سندھ میں 309 افراد…

پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد سے لیسٹر میں جاری کشیدگی کم نہ ہوسکی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد سے انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں جاری کشیدگی کم نہ ہوسکی۔بتایا جاتا ہے کہ  مختلف علاقوں سے لیسٹر میں منتقل ہونے والے افراد خصوصاً خواتین خوف کا شکار ہیں۔لیسٹر سٹی کونسل کی واحد خاتون کونسلر مصباح…

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی سربراہی میں جی 77 ممالک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ سے زیادہ لوگ…

عدلیہ نے بلاتعصب قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جمہوریت کا استحکام آئین اور قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے۔ عدلیہ نے بلاتعصب قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان نے…

اوگرا کی ریگولیٹڈ پیٹرولیم انڈسٹری رپورٹ 21-2020 جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ریگولیٹڈ پیٹرولیم انڈسٹری رپورٹ 21-2020 جاری کردی۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق رپورٹ مڈ اور ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر کی نمو پر مشتمل ہے۔ترجمان کے مطابق آئل سیکٹر میں 21-2020 میں خام تیل…

پاکستان کے ڈومیسٹک سیٹ اپ میں غیرملکی کوچز کی تقرری

پاکستان کے ڈومیسٹک سیٹ اپ میں غیر ملکی کوچز کی تقرری کی جارہی ہے۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ناٹنگھم شائر کے پال فرینکس قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کے کوچ ہوں گے۔کاؤنٹی ایج گروپ کوچ بلال شفایت…

انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 222 رنز کا ہدف دیدیا

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 222 رنز کا ریکارڈ ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی بولرز نے فل سالٹ کو…

اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔ جیو نیوز کے نمائندے مرتضی علی شاہ کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے…

عدالت نے اسحاق ڈار کو سرنڈر کرنے کا موقع دے دیا

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا موقع دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس…

اقوام متحدہ کی پاکستان کی مدد اور قرض میں رعایت کی اپیل

اقوام متحدہ (یو این) نے دنیا سے سیلاب میں گھرے پاکستان کی مدد کرنے کی باضابطہ اپیل کردی۔ اقوام متحدہ کے پالیسی پیپر میں پاکستان کو قرض پر رعایت دینے اور ادائیگی ری شیڈول کرنے کے لیے عالمی اداروں پر زوردیا گیا ہے۔یو این نے سیلاب سے نمٹنے…

آئین توڑنے والوں کو تحفظ کیوں دیا؟ تاریخ عدلیہ سے سوال ضرور کرے گی، جسٹس اطہر من اللّٰہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 ایف ون مسائل کھڑے کرتا ہے۔بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ اس تقریب کا عنوان ’The good, bad and the ugly‘ ہونا چاہیے تھا۔انہوں…

عالمی بینک کی پنجاب کو سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے تین کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کردی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، اس رقم کو پنجاب احساس پروگرام سے لنک کر کے سیلاب زدگان…

آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، کراچی میں 20 کلو آٹا 2400 روپے کا ہوگیا

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2400 روپے تک ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے آٹے کی قیمت…

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر آج پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں 307 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اس بڑی کمی کے بعد 100…

کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ کابل سے میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد وزیر محمد اکبر خان کے نزدیک نمازیوں کے مسجد سے باہر نکلنے کے وقت ہوا۔عینی شاہدین کا…

روس کسی کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں دے رہا، سرگئی ریابکوف

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس کسی کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں دے رہا۔ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ امریکا یا نیٹو سے محاذ آرائی روس کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس…