جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب، چینی کی پیداوار پر تنازع کھڑا ہوگیا

پنجاب میں چینی کی پیداوار پر تنازع کھڑا ہوگیا، ذرائع کےمطابق کین کمشنر نے رمضان شوگر ملز کو چینی کی پیداوار سے روک دیا ہے۔ کین کمشنر پنجاب حسین بہادر کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز کو چینی کی پیداوار سے نہیں روکا صرف یہ پوچھا گیا ہے کہ ملز…

پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر گرفتار

تحریک انصاف کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے پولیس نے سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا ہے، سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں…

سال کا دوسرا و آخری چاند گرہن کل ہوگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل (8 نومبر) کو ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں…

زیارت میں بارش اور ژالہ باری

زیارت میں بارش اور ژالہ باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔ موسیٰ خیل اور گردونواح میں بارش جبکہ تحصیل کنگری میں ژالہ باری ہوئی۔وادی کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور گرد و نواح میں وقفے وقفے…

صدر کو کسی فوجی افسر کو ہٹانے یا اس کی سفارش کرنے کا اختیار نہیں، کنور دلشاد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کو بھجوائے گئے خط کے معاملے پر سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے تبصرہ کیا ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ آرٹیکل 243 کی…

برطانوی ہائی کمشنر کی سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی میں تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی، کرسچن ٹرنر نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے منصوبے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ…

وزیراعظم شہباز شریف سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شرم الشیخ میں میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں پاک سعودی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔شہباز شریف…

عالمی برادری پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے تعاون کرے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، عالمی برادری پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تعاون کرے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے موسمیاتی تبدیلی، پاکستان…

عمران خان پر حملہ، اندراج مقدمہ وفاق نہیں پنجاب حکومت کا معاملہ ہے، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کے مقدمے کا اندراج وفاق نہیں پنجاب حکومت کا معاملہ ہے۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر میں رکاوٹ…

پی ایس ایکس میں مثبت دن، انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 42 ہزار 47 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100…

بلی کے شوقین افراد کیلئے منفرد بیڈ شیٹ اور کمبل متعارف

جاپان میں کپڑے اور گھریلو اشیا بنانے والی کمپنی نے حیرت انگیز بیڈ لینن (بستر پر بچھائی جانے والی چادر) اور بلینکٹ (کمبل) متعارف کرایا ہے جو کہ استعمال کرنے سے بالکل بلی کے ملائم بالوں جیسا احساس ہوتا ہے۔بلی پالنے کے حوالے سے کی جانے والی…

لاہور: پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے عشائیے کا اہتمام نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے لان میں کیا…

سانحہ وزیرآباد: عمران خان کی صحافیوں کو ملوث کرنے کی کوشش، آر آئی یو جے کا اظہار تشویش

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے سانحہ وزیرآباد میں سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اور وقار ستی کو ملوث کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں یونینز نے کہا…