جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے پلان تیار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کرلیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،…

کمبوڈیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 3 چینی ہلاک، 8 لاپتہ

کمبوڈیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے حادثے میں چین کے 3 شہری ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے 9 چینی شہریوں کو گزشتہ رات ویتنام کے جزیرے سے ریسکیو کیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کشتی…

شاہین شاہ آفریدی نے بالنگ شروع کردی

گھٹنے میں انجری کے باعث پاکستان ٹیم سے باہر فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے بالنگ شروع کردی۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی فٹنس اور تیاری سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی کامیابی کا تعلق اللّٰہ سے ہے نا کہ آپ کے مائنڈ سیٹ…

رانا ثناء کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کا اعتراف

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تو مہنگائی ہو رہی تھی، کوئی شک نہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے…

اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کے معاملے پر آئی جی کے پی کا چیف سیکریٹری کو خط

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل( آئی جی)  معظم جاہ انصاری نے چیف سیکریٹری کو خط ارسال کر دیا۔آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کا فیصلہ  صوبائی حکومت…

ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پاکستان آمد پھر تاخیر کا شکار

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی پاکستان آمد میں ایک بار پھر تاخیر ہوگئی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں کل سے لگنے والے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے کیمپ کے موقع پر ہیڈ کوچ موجود نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے…

قوسِ قزح کا ان دیکھا نظارہ

قدرت کے حسین نظاروں میں سے ایک نظارہ قوسِ قزح کا ہے جس کا مظہر ہم بارش کے بعد آسمان پر کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زمین سے نظر آنے والی یہ دھنک کہاں سے نمودار ہوتی ہے اور کہاں تک جاتی ہے؟امریکی سماجی رابطوں کی سائٹ ریڈیٹ…

ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور

اسلام آباد کی عدالت نے چک شہزاد میں بیوی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ساتھ ہی ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور ملزم کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست بھی منظور کرلی۔اہلیہ کو قتل کرنے کے…

کراچی کا موسم چند روز تک خوشگوار رہنے کا امکان

کراچی میں چند روز تک ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے بیشترمقامات سے مون سون ہوائیں رخصت ہوجانے کے باعث صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سمیت بیشتر مقامات میں چند دن تک موسم…

اسحاق ڈار کی واپسی سے معیشت کو ٹریک پر لانے میں مدد ملے گی، ملک نور اعوان

مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ خود کو خطرے میں ڈال کر وطن واپس آنے کا فیصلہ (ن) لیگ کا شیوا ہے، یقین ہے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے ملکی معیشت کو ٹریک پر لانے میں مدد ملے گی۔ملک نور اعوان نے ٹوکیو میں مسلم لیگ (ن)…

مسائل کو سنبھالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کو سنبھالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں…

ملزم شاہنواز اور مقتولہ کے درمیان لڑائی کی وجوہات سامنے آ گئیں

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو سارہ  میں لڑائی متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق سارہ کے چچا کرنل(ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا…

کیا آپ وائرل تصویر میں الوّ تلاش کرسکتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں کیا آپ الوّ کو تلاش کر سکتے ہیں؟ یا پھر یہ صرف نظروں کا دھوکا ہے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، وائرل ہونے والی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا ہے کہ گویا یہ…

پی ٹی آئی اور پی پی کے کارکنوں میں جھگڑا

مظفر آباد کے ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ اور گھونسے مارے۔پولیس نے پاکستان تحریک انصاف…

کوہلی نے آج کونسی ’بہترین‘ تصویر شیئر کی؟

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی تصویر شیئر کردی۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی نے راجر فیڈرر کے کیریئر کے آخری میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ میرے لئے یہ کھیلوں کی سب سے بہترین تصویر…

خیبر پختون خوا کی اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے کی مخالفت

اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے کے معاملے پر وفاق اور خیبر پختون خوا میں ٹھن گئی، خیبر پختون خوا نے اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے کی مخالفت کردی۔خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو…

ملکہ سے زیادہ جاپان کے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر خرچہ کیا جائے گا

ملکہ الزبتھ سے زیادہ جاپان کے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر خرچہ کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری طور پر آخری رسومات پر 1.66 ارب ین خرچ کئے جائیں گے جو کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر…