جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کوشش ہے جس کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں آیا ویسا پرفارم بھی کروں، محمد حارث

قومی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا جائے گا۔محمد حارث آج انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹی 20 ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ان کا 1 منٹ سے زائد دورانیے کا ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا…

فرانسیسی صدر نے ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے انعقاد پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان سے عزم کر رکھا ہے، فرانسیسی صدر نے اس کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے…

آبادی کے لحاظ سے کراچی میں کرائم کم ہوتے ہیں، سندھ پولیس

سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ پولیس نے کراچی میں آبادی کے لحاظ سے کرائم کی تعداد کو کم بتایا ہے۔کراچی میں بڑھتی وارداتوں پر سندھ پولیس  نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں مہاجرین آتے رہے ہیں، آبادی کے لحاظ سے…

پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ

پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، لیگ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے پاتھ وے پروگرام کے کوچز کی نگرانی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 3 گھنٹے…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ…

آج کی آڈیو سے عمران خان کے چہرے ماسک اتر گیا ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آج کی آڈیو سے عمران خان بہروپیے کے چہرے ماسک اتر گیا ہے، عمران خان نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، اپنی انا اور مفاد کے لیے عمران خان نے ملک کی سالمیت و بیرونی تعلقات کو داؤ پر لگایا، سائفر کا سر…

حافظ نعیم کا بلدیاتی الیکشن 23 کے بجائے 16 اکتوبر کو کروانے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات 23 کے بجائے 16 اکتوبر کو کروانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن 23 اکتوبر کے بجائے 16 اکتوبر کو کروائےجائیں۔انہوں نے…

پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورژیا کے شہریوں کو روسی شہریت دی جائے گی۔اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ سوویت یونین کا ٹوٹنا روسیوں کے لیے کڑوا سچ ہے۔ان کا کہنا تھا…

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر ججز تقرری کا معاملہ اٹھا دیا

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر ججز تقرری کا معاملہ اٹھا دیا۔اپنے خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقدمات کا پہاڑ کھڑا ہو رہا ہے، سمجھ سے باہر ہے کہ…

کنگ چارلس کی تصویر کیساتھ برطانوی سکوں کی نقاب کشائی

برطانیہ کے نئے بادشاہ کنگ چارلس سوم کی تصویر سرکاری طور پر برطانوی سکوں پر نقش کردی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ’دی رائل منٹ‘ نے نئے بادشاہ کی تصویر والے پہلے سکوں کی نقاب کشائی کردی ہے جوکہ جلد ہی ملک میں دستیاب ہوں گے۔یہ…

فنی خرابی دور، برٹش ایئر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ

طیارے کے انجن میں نقص کے باعث اسلام آباد واپس آنے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد لندن کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر 11 بج کر 34 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے لیے…

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بچپن کی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر مداح حیران

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ماہرینِ کرکٹ اور شائقینِ کرکٹ اکثر ہی بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ اور قیادت کا ایک دوسرے سے موازنہ…

کابینہ کارروائی کا ڈیٹا چوری ہونے سے بچاؤ کیلئے اہم پیشرفت

کابینہ کی کارروائی کا ڈیٹا چوری ہونے کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دور میں کابینہ ارکان کے لیے خریدے گئے ٹیبلٹس کا معیار اور حجم نامناسب قرار دے دیا گیا۔کابینہ پورٹل کی سیکیورٹی بہتر…

سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سوریاکمار یادیو پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے۔جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سوریا کمار یادیو 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے…

ڈولفنز کی دلفریب ادائیں سوشل میڈیا پر وائرل

ڈولفن ایک انسان دوست آبی حیات ہے اور اکثر ہی انٹرنیٹ پر ڈولفن کی منفرد اور دلچسپ اداؤں کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایلیسن نامی ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ڈولفنز کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس…

شاہین شاہ کے ری ہیب طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کے سابق سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ری ہیب کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم نے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں ضروری ہے تو کھلاڑیوں…

اتحادی جماعت ANP کی حکومت پر تنقید

حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی کابینہ میں اضافے کی مخالفت کر دی۔جاری کیے گئے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے…

ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن لانچ

پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن لانچ کر دی گئی۔خواجہ سرا ہاٹ لائن نمبر 1099 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ہاٹ لائن وزیرِ اعظم کے اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ اور وزارتِ انسانی حقوق کے تحت بنائی گئی ہے۔ہیڈ آف…

پی آئی اے نے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے کیبن کریو کے لیے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کے ڈریس کوڈ احکامات سے متعلق وضاحتی خط بھی جاری کیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے وضاحتی خط…