جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارتی طلبہ کا نائیجیرین طالبعلموں پر تشدد، 60 طلبہ کیمپس چھوڑنے پر مجبور

بھارت کے شہر گڑگاؤں کی جی ڈی گوئینکا یونیورسٹی میں نائیجیرین اور بھارتی طلبہ میں تصادم کے بعد 50 سے 60 نائیجیرین طالبعلم کیمپس چھوڑ گئے۔جمعہ کو دونوں طلبہ گروپس میں فٹبال میچ کھیلنے کے دوران جھگڑا ہوا جس میں ڈنڈے تک چل گئے۔نئی دہلی میں…

عمران خان نے 50 جلسوں پر 5 ارب خرچ کیے، خرم دستگیر کا دعویٰ

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ سے کہا ہے کہ عمران خان نے 50 جلسوں پر 5 ارب خرچ کیے لیکن سیلاب زدگان کو ڈھائی ارب روپے بھی نہیں دیے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان مستقل مارچ کی مس…

مسلسل اسکرین کے سامنے بیٹھنے سے بچے آنکھوں کی بیماری مبتلا ہونے لگے، ماہرین

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ درمیانی عمر میں ہونے والی آنکھوں کی بیماری اب 6 سال کی عمر کے بچوں کو بھی لاحق ہورہی ہے۔ اس کی وجہ ان بچوں کا اسکرین (ٹیلی ویژن، موبائل فون یا کمپیوٹر) کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنا ہے، کیونکہ اس دوران وہ آنکھ…

مریم نواز کا ضمنی انتخابات کے نتائج پر فی الحال بات کرنے سے گریز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی انتخابات پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔لندن میں صحافیوں نے مریم نواز سے ضمنی انتخابات سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بارے میں فی الحال بات نہیں کریں…

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کےلیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، عمر بھٹہ قیادت کریں گے۔ پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ میں عبداللّٰہ اشتیاق، اکمل حسین، محمد عبداللّٰہ، سفیان، ارباز احمد عقیل، احتشام، مرتضیٰ یعقوب، رانا عبدالوحید شامل…

بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی اطلاعات ملیں، ترجمان اسلام آباد پولیس

پولیس کو بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں۔ جس کے بعد کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بنی…

جیت کےبعد چند پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کا الزام عمران کے منہ سے اچھا نہیں لگتا، شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ  ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے منہ سے دھاندلی کا الزام اچھا نہیں لگتا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر عمران خان…

سعودی خاتون نے تیر کر بحیرہ احمر عبور کرلیا

ڈاکٹر مریم صالح بن لادن بحیرہ احمر عبور کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی عرب خاتون تیراک بن گئیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مریم بن لادن بحیرہ احمر میں چار گھنٹے تیراکی کر کے مصر کے ساحل پر پہنچیں۔مریم نے مصر پہنچنے کے بعد اپنے…

ایم کیو ایم پاکستان کا ہنگامی اجلاس گورنر ہاؤس میں طلب، اہم فیصلے متوقع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا ہنگامی مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس میں طلب میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سے ہونے والے معاہدے پر گفتگو کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے اہم فیصلے متوقع…

تلاش سپر ایپ جرائم کیخلاف پولیس کا ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوگا، آئی جی سندھ

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے انسداد جرائم کو یقینی بنانے اور حقیقی معنوں میں جرائم پیشہ عناصر کو شکست دینے کے ضمن میں تلاش ڈیوائس اور سپر ایپ کو ایک مؤثر اور بہترین ہتھیار کے طور پر…

سعودی عرب نے ہمیشہ داخلی و خارجی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ داخلی اور خارجی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد…

عمران خود بھی میرے مقابلے پر آتے تو ہار جاتے، علی موسیٰ گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خود بھی میرے مقابلے پر آتے تو ہار جاتے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ بیٹی کو میدان میں اتار کر شاہ محمود قریشی…

اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ امپورٹڈ گروہ کی مجرمانہ ذہنیت کا عکاس ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ امپورٹڈ گروہ کی مجرمانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ…

روسی ایئرفورس کا جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک، پائلٹ محفوظ

روس کے شہر یےسک میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، روسی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹکرانے کے حادثے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔طیارہ ٹکرانے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا…

گلشن حدید میں کار سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ٹو میں کار سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، قانونی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون گلشن حدید فیز ٹو میں ماموں کے گھر رہتی تھی، خاتون کی ڈیڑھ سال قبل شوہر سے علیحدگی ہو گئی…

طالبان وفد کی دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات

افغان طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے دوحہ (قطر) میں امریکی حکام سے ملاقات کی ہے۔ دوحہ سے افغان ذرائع کے مطابق ملاقات میں انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق اور جنرل ڈائریکٹر انٹیلی جنس شریک ہوئے۔ افغان وفد نے سی آئی اے سمیت نیشنل سیکورٹی…