جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مسلسل چھ ہفتے کمی کے بعد بلآخر ساتویں ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل چھ ہفتوں سے جاری کمی کی لہر ساتویں ہفتے میں ٹوٹ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 14 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں…

وزیراعظم کے اعلان کردہ 70 ارب میں سے تاحال سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں ملا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 70 ارب میں سے تاحال سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں ملا، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو غربت اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں  سراج الحق نے کہا کہ سیلاب…

پاکستان جونیئر لیگ: بہاولپور رائلز نے مردان واریئرز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے دوسرے کوالیفائر میں بہاولپور رائلز نے مردان واریئرز کو 9 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ گوادر شارکس اور بہاولپور رائلز کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم…

امید ہے پیپلز پارٹی نیک نیتی سے مسودے پر عمل کرے گی، خواجہ اظہار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے پہلے مرحلے کی میٹنگ کے نکات رابطہ کمیٹی کے فل کورم اجلاس میں رکھے، ہم نے پھر تجاویز مرتب کی اور اب وہ مسودہ تیار کرکے پھر پیپلز پارٹی کو…

فیٹف سے متعلق بھارتی میڈیا کی مہم بدنیتی پر مبنی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔ اسلام آباد سے ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم…

کامران ٹیسوری کے معاملے پر تنظیم میں اختلاف ہے؟ صحافی کے سوال پر خالد مقبول کا جواب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامران ٹیسوری سے متعلق تنظیم میں اختلاف سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی و تنظیمی معاملات پر بھی بات چیت…

عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں مزاحیہ ایکٹر لگ رہا ہے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں مزاحیہ ایکٹر لگ رہا ہے۔سرگودھا یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی،…

سندھ ہائیکورٹ: 32 برس بعد پولیس تشدد سے ہلاک نوجوان کے ورثا کو انصاف مل گیا

سندھ ہائیکورٹ میں ماورائے عدالت قتل کیس 32 برس بعد منطقی انجام کو پہنچ گیا، 1990ء میں پولیس تشدد سے ہلاک نوجوان کے ورثا کو انصاف مل گیا۔مقتول شکیل کے 90 سالہ بوڑھے والد نے 2 کروڑ 8 لاکھ روپے کا چیک وصول کرلیا۔عدالت نے سی آئی اے سینٹر میں…

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی۔الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کل دوپہر 2 بجے محفوظ فیصلہ سنائے گا۔الیکشن کمیشن نے  وزارت داخلہ سے کل…

نیپرا کھلی کچہری، کےالیکٹرک صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیے

کراچی میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی کےالیکٹرک سے متعلق کھلی کچہری میں صارفین نے شکایات کے انبار لگادیے۔صارفین کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے تک کی جا رہی ہے، مسائل کا سامنا ہے۔ کےالیکٹرک حکام نے یقین دہانی کروائی…

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی اہم معاملات پر بات چیت

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بلدیاتی ڈرافٹ، 140 اے پر عمل درآمد پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میونسپل اداروں کی واپسی سمیت حلقہ بندیوں پر بات چیت…

بورڈ خود فیصلہ نہیں کرسکتا، حکومت پر انحصار کرنا ہے، صدر بی سی سی آئی

بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی کا کہنا ہے کہ بورڈ خود کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، ایسے فیصلوں کا انحصار حکومت پر ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ 2023…

امریکا اور برطانیہ مستقل دوست ہیں، بائیڈن

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے استعفیٰ پر امریکی صدر جو بائیڈن  نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ مضبوط ساتھی اور مستقل دوست ہیں۔صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا برطانیہ کے ساتھ کی حقیقت کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔ لز ٹرس کا…