جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بدقسمتی ہے ایک ذہنی مریض ملکی سیاست کا حصہ بن گیا، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ایک ذہنی مریض پاکستانی سیاست کا حصہ بن گیا، پاکستان کا ستیاناس کردیا ہے۔ٹھٹھہ میں سیلاب سے متاثر ہونیوالے پولیو ورکرز میں امدادی چیک تقسیم کی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

بلوچستان، سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات 16 دسمبر سے ہونگی

بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے ہو رہی ہیں جو آئندہ سال 28 فروری تک جاری رہیں گی۔سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالروف بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ…

کراچی، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کراچی کےعلاقے قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل طارق، کانسٹیبل بلال، کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل اظہر پیٹرولنگ پر موجود تھے کہ دو مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔اس موقع…

امریکا کی قیدی تبادلے میں سعودی عرب کی ثالثی کی تردید

امریکا نے روس امریکا قیدی تبادلے میں سعودی عرب کی ثالثی کی تردید کر دی، امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر اور روسی شہری سابق اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ آج روس امریکا قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہوئے ہیں۔وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرن جین کا کہنا…

فرائض انجام دینے کے لیے افواج پُرعزم ہیں، صدر علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ افواج آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پُرعزم ہے۔قومی سیکیورٹی کےحصول سے متعلق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان سیاسی تقسیم کم کرنے کے لیے جمہوری راستے اختیار کریں۔اسلام آباد…

مرتضیٰ وہاب کے کام کو آگے لے کر چلوں گا، ڈاکٹر سیف الرحمٰن

کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمٰن نے ترجیحات طے کر لیں، ان کے مطابق سڑکیں بہتر، پیدل چلنے والوں کے لیے راستے اور ہریالی ہونی چاہیے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیوریج کے نظام کو واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنے…

روس،ایران کی مدد کا الزام، امریکا نے24 کمپنیوں پر پابندی لگادی

امریکا نے روسی فوج اور ایران کی مدد کرنے پر 24 کمپنیوں پر پابندی لگادی۔روسی فوج کی مدد کرنے میں پاکستان اور یو اے ای میں قائم 10کمپنیاں بھی شامل ہیں۔امریکی وزارت تجارت کے مطابق یہ کمپنیاں لیٹویا، روس، سنگاپور اور سوئٹزر لینڈ میں بھی…

تفتیشی افسران کی مکمل تربیت نہ ہونے سے انصاف فراہمی میں مشکلات ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران کی مکمل تربیت نہ ہونے سے انصاف کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تفتیشی نظام کو بہتر بنایا جائے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کی گورننگ باڈی اجلاس کی…

سیلاب کی صورت حال پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی

سیلاب کی صورت حال پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ صوبائی اسمبلی میں سیلاب کی صورت حال پر 4 روز تک 15 گھنٹے سے زائد بحث کی گئی۔50 ارکان نے اپنے حلقوں کے سیلاب متاثرین کی داد رسی کیلئے ایک لفظ نہیں…

سینیٹر اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا۔اعظم سواتی کا فارم ہاؤس کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے سیل کیا ہے۔ بلوچستان ہائی…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا 2 روزہ دورۂ سنگاپور

سنگاپور کے وزیرخارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سنگاپور کا 2 روزہ دورہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا۔ جہاں بلاول بھٹو نے صدر یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقات کی۔…

یاسر حمید کی ابرار احمد سے متعلق پیشگوئی درست ثابت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید کی اسپنر ابرار احمد سے متعلق ایک مہینے قبل کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے شاندار کارکردگی کا…

روس اور امریکا میں قیدیوں کا تبادلہ سعودی عرب، یو اے ای کی ثالثی سے ہوا

روس اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں روس کے سابق اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ اور امریکی کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے ہوئی۔وکٹر باؤٹ کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن برٹنی گرائنر کو رہا…

ایچ ای سی جیسے ادارے محنت سے بنتے ہیں، اختیارات چھین لیے تو سب بے کار ہوجائے گا، سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جیسے ادارے بہت محنت سے بنتے ہیں، اگر ایچ ای سی سے اختیارات چھین لیے تو سب بے کار ہوجائے گا۔وہ جمعہ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ریکٹرز کانفرنس سے…