جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، فل بینچ میں جسٹس عابد عزیز…

ویلز کا خاندان 40 برس سے چوراہے کے وسط میں رہائش پذیر

برطانیہ کے علاقے ویلز کا ایک خاندان گزشتہ 40 سال سے ایک چوراہے کے وسط میں رہائش پذیر ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس خاندان نے اپنے گھر کے گرد سرکولر روڈ بنانے پر یہاں سے جانے سے انکار کر دیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ 1960 میں جب ڈیوڈ جان اور…

کیوی کپتان کو کہا یہ فیلڈنگ رکھو، میں چیز کروں گا، نسیم شاہ

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ بچپن میں ون ٹپ آؤٹ کھیلتے تھے تو اس وقت بھی ایسے فیلڈرز اوپر ہوتے تھے، میچ کے…

جینیوا میں مریم نواز کے گلے کا کامیاب آپریشن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن کیا گیا۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، مریم نواز کے گلے کے گلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔فیملی ذرائع…

اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ 11جنوری کو عدالت فوری اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے تو تیار ہیں، اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی، ہمارے لوگوں سے رابطہ کیا جا رہا…

روس یوکرین جنگ: کیا موبائل فونز کی وجہ سے روسی فوجیوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانا ممکن ہوا؟

روس یوکرین جنگ: کیا موبائل فونز کی وجہ سے روسی فوجیوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانا ممکن ہوا؟،تصویر کا ذریعہGetty Images4 منٹ قبلروس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی افواج کے زیر استعمال موبائل فونز کی وجہ سے یوکرین کو ان کے فوجیوں کے ایک ٹھکانے…

جہاں والدہ کی موت ہوئی، اسی سرنگ میں اسی رفتار سے گزرا، شہزادہ ہیری کا انکشاف

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پیرس میں اسی سرنگ سے گزرے تھے جہاں ان کی والدہ کی موت ہوئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق، شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر 10‘ جنوری کو شائع ہورہی ہے ، کتاب کے مختلف اقتباسات سے حیران کُن…

عمران خان پر حملہ، قانونی ماہرین نے تفتیش پر سوالات اٹھا دیے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی رپورٹ کے معاملے پر قانونی ماہرین نے کیس کی تفتیش میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیے۔پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خود ساختہ جے آئی ٹی رپورٹ نے کیس کو…

برطانوی شاہی خاندان کا شہزادہ ہیری کے الزامات پر ردِ عمل سامنے آگیا

برطانوی شاہی خاندان کا شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات میں ہونے والے حیران کُن انکشافات پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے جس میں انہوں نے کئی انکشافات کیے ہیں۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے…

سرفراز پہلے اپنے لیے لڑا، اب پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے، راشد لطیف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد کی بیٹنگ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔راشد لطیف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سرفراز احمد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن دیا کہ…

عمران خان سے بڑا منافق اور محسن کش شخص نہیں دیکھا: شہبازشریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بڑا منافق اورمحسن کش شخص نہیں دیکھا۔اسلام آباد میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔ان کا…

صوبے کے پاس گندم کی شارٹیج نہیں: وزیرِ خوراک پنجاب

وزیرِ خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس کسی طرح کی گندم کی شارٹیج نہیں۔لاہورمیں وزیرِ خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو غلط بیانی کرتے…

مصباح الحق ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کرکٹرز کو ہی فائدہ ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں…

عنود الاسماری سعودی عرب سے پہلی خاتون بین الاقوامی فٹبال ریفری منتخب

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے عنود الاسماری کو سعودی عرب کی پہلی خاتون بین الاقوامی ریفری کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔عنود فیفا انٹرنیشنل پینل کے 8 سعودی پینلسٹ میں سے ایک تھیں، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب کی کھیلوں کی تاریخ…

کراچی: پاکستان اور نیوزلینڈ کا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں پہنچ کر ڈرا ہوگیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوگئی، گرین کیپ 15 رنز اور کیوی ٹیم 1 وکٹ سے فتح سے دور رہی، میچ 3 اوورز پہلے ہی ختم کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخری 5 اوورز میں 17 رنز درکار ہیں، سرفراز احمد 118 رنز بناکر…

اسٹیک ہولڈرز ساتھ بیٹھے تو میں بھی ساتھ ہوں، آفاق احمد کی گورنر سندھ سے ملاقات میں گفتگو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سے ملاقات کی، گورنر نے کہا کہ اختلافات ختم کروانے کے مشن پر ہوں، آفاق احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز ساتھ بیٹھے تو میں بھی ساتھ ہوں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کی…

عمران خان میری بات مائنڈ نہیں کرتے کیونکہ بعد میں وہ درست نکل آتی ہے، پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان سچا، کھرا آدمی ہے لیکن جہاں غلط بات ہو میں ان کے سامنے اس کا اظہار کر دیتا ہوں، عمران خان میری بات مائنڈ نہیں کرتے کیونکہ بعد میں وہ درست نکل آتی ہے۔یونیورسٹی آف گجرات کے…

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

گزشتہ روز 5200 روپے کی بڑی کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ…

سرفراز احمد نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔سرفراز احمد 3 یا اُس سے کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے…

تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پی این سی اے اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگا

کراچی میں شاندار کامیابی کے ساتھ 100 شوز مکمل کرنے والا انور مقصود کا تحریر کردہ تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پاکستان نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد میں 7 جنوری سے شروع ہوگا۔’ساڑھے 14 اگست‘ پی این سی اے میں 7 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ …