جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا…

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری زمان پارک میں موصول

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری زمان پارک لاہور میں موصول ہوگئے ہیں۔ زمان پارک میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ان کے وکیل نے وصول کیے۔ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں جاری…

عدلیہ آئین کو ری رائٹ نہیں کرسکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کرسکتی۔کانسٹی ٹیوشن موبائل ایپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ قانون بنائے اور…

آزاد کشمیر، انوار الحق نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا

چوہدری انوار الحق نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلف لیا۔ اس موقع پر انوار الحق نے کہا کہ انہوں نے آزاد حیثیت سے اور پی ڈی ایم کی حمایت سے انتخاب جیتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ…

کرایوں میں اضافہ، عید پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا

اپنوں میں عید منانے کی خواہش رکھنے والے پردیسیوں کے لیے اضافی کرایوں نے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے، عوام ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرائے دینے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب عید…

مہنگائی عید کی خوشیاں کھا گئی، موجودہ سیزن بدترین قرار

آسمانوں کو چھوتی مہنگائی عید کی خوشیاں کھا گئی، کراچی کے دکانداروں نے عید کے موجودہ سیزن کو ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار دے دیا۔اس عید پر شہر میں صرف بیس ارب روپے کی خریداری ہوئی، یہ خریداری گزشتہ برسوں میں کورونا کی بندش کے دوران کی…

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی ہے۔شاہ سلمان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عید کا دن خطے میں امن و استحکام اور سکون و اطمینان کی خوشخبری لائے۔ خادم حرمین شریفین نے کہا کہ عیدالفطر کی مبارکباد…

افغان ایئر لائن کام ایئر کو مزار شریف سے اسلام آباد فلائٹس کی اجازت

پاکستان نے افغانستان کی ایئر لائن کام ایئر کو مزار شریف سے بھی فلائٹس کی اجازت دے دی، کام ایئر کی افتتاحی پرواز آج مزار شریف سے اسلام آباد پہنچی۔افغانستان اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطہ مزید بحال ہوگیا ہے، پاکستان نے افغانستان کی ایئر…

عبدو روزک عید کی چھٹی سلمان خان کے ساتھ دبئی میں گزاریں گے

بگ باس 16 کے سب سے پسندیدہ امیدوار عبدو روزک عید کی آخری چھٹی سلمان خان کے ساتھ دبئی میں گزاریں گے۔وہ اپنی فیملی کے ساتھ تاجکستان میں آبائی علاقے غزدر میں بھی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔روزک نے کہا کہ وہ بھارت واپس آئیں گے اور ممبئی…

بھارتی کسان ٹائی ٹینک سے مشابہ گھر کی تیاری میں مصروف

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کا ایک کسان ان دنوں ایک غیر عمومی گھر کی تیاری میں مصروف ہے، جو مشہور زمانہ رائل میل اسٹیمر ٹائی ٹینک کی شکل پر مبنی ہے۔یاد رہے کہ ٹائی ٹینک لگ بھگ 111 سال قبل شمالی بحر اوقیانوس میں ایک برفانی چٹان سے ٹکرا کر…

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ میں گداگروں کے ڈیرے

وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کی پارکنگ میں مسافروں کو گداگروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ میں گداگروں نے ڈیرے ڈال لیے۔گداگر ایئرپورٹ کی پارکنگ میں مسافروں سے بھیک مانگتے ہیں۔بھیک منگوں…

کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جو نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم…

بڑے بڑے بت پاش پاش ہوگئے، عمران خان نے الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بڑے بڑے بت پاش پاش ہوگئے، عمران خان نے پنجاب الیکشن کا ٹکٹ ہی نہیں دیا۔پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر،  شہباز گِل،…

اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں، استحکام کیلئے کام کریں، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں، ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی جانب لے جانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔صدر عارف علوی نے…

کراچی: عید کیلئے بناؤ سنگھار کرنے والے شہری ہئیر ڈریسر شاپ میں لٹ گئے

عید کے موقع پر فیش کے شوقین کئی شہریوں کو قائد آباد کے ایک ہئیر ڈریسر شاپ میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واردات کراچی کے ضلع ملیر کے تھانہ…

حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف میں 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق

حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف میں 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوگیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر حکومتی رہنماؤں کا کل تحریک انصاف کے رہنما اسد…

ٹیکساس میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی

امریکی ریاست ٹیکساس میں عید الفطر انتہائی مذہبی جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ ہیوسٹن اور ڈیلس سمیت ریاست کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ مساجد اور دیگر مقامات پر نماز عید کا اہتمام کیا گیا۔‎ہیوسٹن میں عید…

قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ہیئر کٹنگ کس حجام سے کرواتے ہیں؟

بابر اعظم، امام الحق، معین خان، شاداب خان سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ملتان کے ہیئر ڈریسر کے معترف ہیں۔مجتبیٰ عرف موجی کا کہنا ہے کہ دھوپ میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کی جلد متاثر ہوجاتی ہے تو بابر اعظم کلینزنگ کروانا پسند کرتے…

کراچی: ڈی جی رینجرز کی عید پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے چاند رات پر کراچی کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔انہوں نے حسن اسکوائر، نیپا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، عائشہ منزل اور واٹر پمپ کا دورہ کیا۔ڈی جی رینجرز نے عید کے موقع پر سیکیورٹی کی…

ٹکٹو ں کی تقسیم پر احتجاج: عمران خان کا پالیسی بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کے معاملے پر عمران خان کا پالیسی بیان سامنے آگیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کےخلاف درخواستوں پر نظر ثانی کے عمل کا آغاز کل…