کوئٹہ: بارکھان واقعے کیخلاف میتوں کے ساتھ دھرنا دوسرے روز بھی جاری
بارکھان واقعے کے خلاف مقتولین کے رشتے داروں اور مری قبیلے کا میتوں کے ساتھ کوئٹہ میں دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔واقعے کا اب تک نہ مقدمہ درج ہوا نہ ہی مقتولہ خاتون کے بچے مل سکے۔مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے واقعے کا…
روس، امریکا کے جارحانہ انداز پر امریکی سفیر طلب
روس نے یوکرین تنازعہ کے حوالے سے امریکا کے جارحانہ انداز پر امریکی سفیر لین ٹریسی کو طلب کرلیا۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تمام شعبوں میں محاذ آرائی بڑھانے کے لیے امریکا کا موجودہ جارحانہ انداز نقصان دہ ثابت ہوسکتا…
برطانیہ، کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قلت
برطانیہ میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی، کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی گئی ہے۔سپر مارکیٹوں نے ٹماٹر، کالی مرچ، کھیرے، سلاد کے تھیلے، بروکولی، پھول گوبھی کی خریداری پر حد لگادی ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔غیر…
بارکھان واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا
کوئٹہ پولیس نے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپا مارا لیکن تاحال کوئی بازیابی نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا۔رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے 5 بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس نے گھر پر چھاپا مارا اور مختلف حصوں کی…
سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے کیلئے انعام کا اعلان
ایران میں سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان ہادی مطر کو ہزار مربع میٹر زرعی زمین انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا، ایرانی فاؤنڈیشن کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نوجوان ہادی مطر کے حراست میں ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ میں کوئی بھی اس انعام…
کورنگی، سابق SHO کا قاتل گرفتار
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے سابق ایس ایچ او گلستان جوہر رحیم خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم ندیم کے قبضے سے دستی بم اور 30 بور پستول برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے…
نسیم شاہ کی ننھی مداح ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ننھی مداح فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ننھی فین نسیم شاہ کا اسکیچ بنا کر کوئٹہ اور پشاور کے میچ میں آئی تھی۔ فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے…
بارکھان: کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سےخاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مرنے و الے افراد کی عمریں 20 سے 25 سال کے لگ بھگ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں اسپتال منتقل…
صوبوں کی انتخابی تاریخ دینا صدر کا اختیار نہیں، رضا ربانی
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین میں صوبائی اسمبلی کی الیکشن تاریخ دینے میں صدر کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صدر آئین پر اپنی بیان بازی روکیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ آئین نے صدر کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان…
ن لیگ کا سپریم کورٹ کے 2 ججوں سے متعلق راست اقدام کا فیصلہ
حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے متعلق راست اقدام کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ قانونی ٹیم کے مطابق جسٹس اعجاز…
عالیہ بھٹ بغیر اجازت تصاویر شائع کرنے پر سیخ پا
عالیہ بھٹ نے آج ایک اشاعتی ادارے پر خوب تنقید کی، مذکورہ ادارے نے ان کی بغیر اجازت لی گئی تصاویر شائع کی تھیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں عالیہ نے اپنی دو تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں وہ اپنے گھر کے کمرے میں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ…
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 114 رنز سے شکست دے دی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ انگلینڈ ویمن کی…
کراچی: ٹریفک اہلکار سے اسلحہ چھیننے کا الزام، نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
کراچی کے علاقے قائدآباد میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والے نوجوان شہری کے خلاف ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مقدمہ درج کرا دیا۔ٹریفک پولیس نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان نے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ…
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو! ناصر شاہ کا پرویز الہٰی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تبصرہ
سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمام سیاستدانوں سے لڑائی کر بیٹھے ہیں۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا…
صدر کے انتخابات سے متعلق احکامات، جے یو آئی نے پارلیمان میں قرار داد جمع کرادی
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے صدر مملکت کے 9 اپریل کو انتخابات کرانے کے احکامات پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں میں قرار داد جمع کرادی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 9 اپریل کو کرانے کے احکامات کے معاملے پر جے یو…
اے این پی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے 18حلقوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پی ڈی ایم نے انتخابات میں حصہ نہ…
بلاول بھٹو زرداری مشرقی یورپ کے ملک لتھوانیا کا دورہ
بلاول بھٹو زرداری نے مشرقی یورپ کے ملک لتھوانیا کا دورہ کیا، وہ لتھوانیا کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہیں۔انہوں نے لتھوانیا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور جدوجہد آزادی کے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔بلاول بھٹو کی ملاقات…
نسوار بھی کئی گنا مہنگی، سوشل میڈیا پر مخصوص طبقہ مشتعل
ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ نسوار کی قیمت کئی گنا مہنگی کرنے کا ایک چارٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی مخصوص طبقہ کے لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔کسی دکاندار نے خام مال مہنگا ہونے کو وجہ…
گلستان جوہر میں بجلی کی بندش کیخلاف مکینوں کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے کامران چورنگی کے قریب احتجاج شروع کیا۔احتجاج کی وجہ سے جوہر چورنگی اور یونیورسٹی روڈ کی طرف آنے جانے والا ٹریفک بند ہو گیا۔شہریوں نے دھرنا دے دیا اور مرکزی شاہراہ…
پاکستانی سیاست کو اس وقت نوازشریف کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دے دی ہے، اگر وہ اس وقت پاکستان آتے ہیں تو ن…