جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عمران خان کی جانب سے ابھی تک اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت نہیں ملی، وزیر اعلیٰ کے پی کے

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنےکی ہدایت نہیں ملی۔محمود خان نے کہا ہے کہ جیسے ہی عمران خان کا حکم ملا اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر عمل درآمد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی…

کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی والوں کے لیےپاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کیاجارہا ہے، جس کا کرایہ 50…

جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام کے لیے مفت شٹل بس سروس منصوبہ

زائرین کو ایئرپورٹ جدہ سے حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سےمسجد الحرام تک زائرین کے لیےمفت بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو…

پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھادیا گیا

پی ٹی آئی سینیٹر فدا محمد نے پی آئی اے کے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا۔انہوں نے سینیٹ کےاجلاس میں اپنے فضائی سفر کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کی فلائٹ سے استنبول گئے اس جہاز کی سیٹوں میں فوم تک نہیں…

پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلےکا خیر مقدم

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما خرم شیر زمان نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ…

امام الحق کی جگہ شان مسعود کو کِھلائے جانے کا امکان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں امام الحق کی جگہ شان مسعود کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔امام الحق ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔واضح رہے کہ شان مسعود پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔بشکریہ جنگbody a…

نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا تقرر، عمران خان نے آج اجلاس طلب کر لیا

پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے زمان پارک لاہور میں سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان…

تیسرا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

سیریز کے فیصلہ کُن (تیسرے) ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور شان مسعود نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم یہ پارٹنرشپ صرف 2 رن اور 2 اوورز تک ہی قائم رہ سکی۔نیوزی…

کورین بینڈ سے ملنے کی خواہشمند کراچی کی 2 لڑکیاں لاہور میں لواحقین کے حوالے

کراچی کے علاقے کورنگی میں گھروں سے لاپتہ ہونے والی 2 سہیلیوں کو لاہور میں ریلوے پولیس نے لواحقین کے حوالے کر دیا۔کورنگی نمبر 2 کی رہائشی 15 سالہ کنزہ دختر محمد جنید اور اس کی سہیلی 17 سالہ نائلہ دختر محمد نوید کورنگی ٹی ایریا میں واقع…

پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف

محکمہ صحت پنجاب نے خناق اور خسرے سے ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کردی جس میں پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 25 سے 31 دسمبرکےدوران خسرے سے 25 اورخناق سے 9 بچے زندگی کی بازی ہارگئے، پنجاب میں خسرے…

مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے قلندیا میں1 فلسطینی کو…

سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔یہ بات وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ’جیو نیوز‘ سے فون پر گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق…

کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویرعکس بند

لندن: ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے 2 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر عکس بند کی ہے جس میں کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی جانب سے جاری کی…

چھاتی سے گرینیڈ نکالنے کا غیر معمولی آپریشن: ’خدشہ تھا کہیں کرنٹ سے گرینیڈ پھٹ نہ جائے‘

چھاتی سے گرینیڈ نکالنے کا غیر معمولی آپریشن: ’خدشہ تھا کہیں کرنٹ سے گرینیڈ پھٹ نہ جائے‘مضمون کی تفصیلمصنف, ایلکس بنلیعہدہ, بی بی سی نیوز2 گھنٹے قبل،تصویر کا ذریعہUKRAINE MEDICAL FORCE COMMANDیوکرین میں فوجی ڈاکٹرز نے ایک غیر معمولی آپریشن

کوئٹہ: شدید سردی، سڑکوں اور گلیوں میں جمع پانی جم گیا

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں جمع پانی جم گیا۔سردی کے سبب کوئٹہ کے گھروں کی پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ موسم انتہائی سرد…

کراچی: سرد ترین شب، سرجانی میں درجۂ حرارت 6.5 ریکارڈ

کراچی کولڈ ویو کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث گزشتہ شب رواں ماہ کی سرد ترین رات رہی۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات درجۂ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور کلفٹن میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسمیاتی تجزیہ…

پی سی بی کا بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور

ہوم سیزن میں مایوس کُن نتائج کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے…

وادیٔ زیارت میں درجۂ حرارت منفی 15 ریکارڈ

وادیٔ زیارت میں آج رواں موسمِ سرما کا سرد ترین دن رہا جہاں درجۂ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔زیارت میں 3 جنوری…

ڈالر کی قدر میں اضافہ، روپیہ مزید غیر مستحکم

پاکستانی روپیہ روز بروز مزید غیر مستحکم ہو رہا ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہے۔آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک…

شہزادہ ہیری کے ہم شکل کو سیکیورٹی خدشات لاحق

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی جانب سے افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کرنے کے انکشاف کے بعد ان کے ہم شکل کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہو گئے۔شہزادہ ہیری کے ہم شکل ریس ویٹک نامی شخص کا کہنا ہے کہ جب میں نے سنا کہ…