جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فتنہ گرفتاری کے ڈر سے عدالت میں چھپا بیٹھا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ گرفتاری کے ڈر سے عدالت میں چُھپا بیٹھا ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کیا مجرم کو عدالت کو اپنی پناہ گاہ بنانے دینے کا کوئی نیا قانون ہے؟انہوں نے کہا کہ…

سید اشفاق انور سی سی پی او پشاور، اعجاز خان کمانڈنٹ ریزرو پولیس تعینات

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور محمد اعجاز خان کا تبادلہ کرکے سید اشفاق انور کو نیا سی سی پی او تعینات کر دیا گیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق محمد اعجاز خان کو کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس مقرر کیا گیا ہے۔محمد اعجاز خان کی جگہ…

عمران خان کو پولیس نے عدالت سے باہر جانے سے روک دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے عدالت سے باہر جانے سے روک دیا۔عمران خان کمرہ عدالت سے باہر آنے کےلیے تیار ہوئے تو پولیس نے انہیں باہر نکلنے سے روکا، جس پر پی آئی چیئرمین نے پولیس سے مکالمے میں…

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایم جی اور پسٹل سے فائرنگ ہوئی ہے۔اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے قریب ایچ 11 کے ایریا میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی…

عمران خان دعا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دعا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 9مئی کو ہونے والے واقعات کی کابینہ اراکین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔وزیر اعظم شہباز…

آئی پی ایل میں انگلش بیٹر جوز بٹلر پر جرمانہ

انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر پر جرمانہ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دے کر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ…

ماں کی ذمہ داری اور کیریئر سے متعلق سوال پر ثانیہ مرزا صحافی پر برس پڑیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھارتی صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہو گئیں، اسے کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ دنوں بھارت میں ورکنگ مدرز کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی…

ملک میں دہشتگردی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، کابینہ اعلامیہ

شرپسند عناصر کی کارروائیوں پر وفاق کے فیصلے سامنے آگئے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور 9 مئی کے واقعات کے خلاف مسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید و حمایت کی گئی۔وفاقی کابینہ نے واضح…

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، بھکاری سمیت 2 افراد زخمی

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے بھکاری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود اسلام چوک کے قریب پیش آیا۔فیصل بشیر میمن کے مطابق مقامی…

عمران خان کو 17 مئی تک کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

دوسرے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ 17 مئی تک عمران خان کو کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از…

ٹوئٹر کی نئی سی ای او ’لنڈا یاکارینو‘ کون ہیں؟

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے لیے ایک نیا چیف ایگزیکٹو ڈھونڈ لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ…

والد کی پہلی پرواز، بیٹے نے انمول لمحات ریکارڈ کرلئے

بیٹے کے منہ سے نکلا پہلا الفاظ ہو یا پہلا قدم ہو، اسے اسکول کا پہلا دن ہو یا کوئی کامیابی باپ کا سر فخر سے اونچا ہوجاتا ہے، وہ دن اس کی زندگی کا یاد گار دن ہوتا۔ ایسے میں اگر کوئی بیٹا اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے باپ کے لئے کچھ کرئے تو…

عبدالطیف آفریدی قتل کیس: ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں لطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار ملزم محمد سعید ایڈووکیٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق…

وقار چوہان ڈی جی نیب کے عہدے پر تعینات

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر وقار چوہان کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار چوہان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وقار چوہان پولیس…

سیاسی صورتحال اور عدالتی امور پر مشاورت کیلئے پی ڈی ایم اجلاس

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عدالتی امور پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک…

کابینہ اجلاس: چیف جسٹس کے ’آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی‘ کلمات کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارات کابینہ اجلاس میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس کے کلمات کی شدید مذمت کی گئی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران سماعت عمران خان کو مخاطب…

کراچی: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد طلب

کراچی پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد طلب کرلی۔پولیس نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی اطلاع 02199225327 پر دیں۔پولیس کے مطابق مصدقہ اطلاع دینے والے کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا جبکہ انعام بھی دیا جائے…

ظل شاہ قتل کیس، عمران خان کی 22 مئی تک ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں بھی عمران خان کی 22 مئی تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عمران خان کی لاہور کےمقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت دوربارہ شروع ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے…

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیر کی صبح تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔عدالت نے یہ ہدایت بھی کی کہ جس مقدمے کا علم نہ ہو اُس میں بھی گرفتار نہ کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاہور کے 3 مقدمات میں…

اوپن مارکیٹ: ڈالر 295 روپے کا ہو گیا

گزشتہ 2 روز تاریخی اڑان بھرنے کے بعد امریکی ڈالر آج تیزی سے نیچے آیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 13 روپے 68 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز ڈالر تاریخی پرواز کر تے ہوئے 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب…