قطر کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف سامنے رکھوں گا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف 2 روز کے سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئےوزیرِ اعظم دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہو گا۔وزیرِ…
کراچی: خواتین، بچوں سمیت 137 افغان قیدی جیل سے رہا
کراچی کی مقامی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔افغان وزارتِ اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کو چمن کے راستے سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔رہا ہونے والے قیدی کراچی میں امارتِ اسلامیہ کے قونصلیٹ جنرل…
لاہور:معمولی تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل
لاہور کے علاقے ساندہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق چھوٹا ساندہ کے علاقے میں ملزم فائز عرف چاند نے مقتول اسامہ طارق کو اپنے گھر بلایا اور تلخ کلامی ہونے پر طیش میں آ کر اسامہ کو سر میں…
چین کی معاشی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر
چین نے رواں سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے معاشی ترقی کا مقررہ 5 فیصد ہدف گزشتہ دہائیوں کا کم ترین ہدف ہے۔ چینی وزیرِ اعظم نے سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس سے خطاب…
کراچی گیمز میں آج 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے
کراچی گیمز میں آج 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ہاکی، سائیکل ریس، آرچری، ملاکھڑا، ریسلنگ، اسنوکر، ٹینس آرم ریسلنگ اور دیگر شامل ہیں۔اس ایونٹ میں آج 7 نئے کھیلوں کے مقابلے بھی شروع ہوں گے جبکہ یہاں 42 گیمز کے 5 ہزار سے زائد کھلاڑی…
کراچی: ڈاکو غریب پر بھی رحم کیلئے تیار نہیں، مالشی قتل
کراچی کے ڈاکو غریب محنت کشوں پر بھی رحم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی گبول شاہین کالونی میں مالش کا کام کرنے والے نوجوان کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔25 سالہ محمد جنید نواب شاہ سے روزگار کے لیےکراچی…
مہنگائی نے خرچے تنخواہ سے ’ڈبل‘ کر دیے
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، سفید پوش طبقہ بھی قرض مانگ مانگ کر مہینہ گزارنے لگا۔مارکیٹ سے آٹا شارٹ کر دیا گیا، جہاں مل رہا ہے وہاں آٹے کی من مانی قیمتیں لی جا رہی ہیں۔بیسن 275 روپے…
مصر: 87 سالہ دادی نے پڑھنا لکھنا سیکھنا شروع کر دیا
تعلیم کا شوق انسان میں کبھی ختم نہیں ہوتا، اس کی مثال مصر میں رہنے والی دادی زبیدہ عبد العلال ہیں جنہوں نے 87 سال کی عمر میں پڑھنا اور لکھنا سیکھنا شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بزرگ خاتون نے بتایا کہ میں پڑھنا لکھنا…
عورت مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، عامر میر
نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ایک بیان میں عامر میر نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، نگراں حکومت شخصی آزادیوں پر یقین…
بل گیٹس ’نانا‘ بن گئے
مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نانا بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مصری مسلمان شوہر نائل نصر کے ہاں ہفتے کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم ابھی بچی کا نام نہیں رکھا…
حارث رؤف کو آئی سی سی کیپ مل گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ اور پی ایس ایل کی…
28 سالہ ماڈل کا قتل جس نے ہانگ کانگ کو ہلا کر رکھ دیا: سابق شوہر سمیت سسرالی رشتہ دار گرفتار
28 سالہ ماڈل کا قتل جس نے ہانگ کانگ کو ہلا کر رکھ دیا: سابق شوہر سمیت سسرالی رشتہ دار گرفتار،تصویر کا ذریعہinstagram،تصویر کا کیپشن 28 سالہ سوشل انفلوئنسر ایبی چوئی ہانگ کانگ کی معروف ماڈل بھی تھیں47 منٹ قبلایبی چوئی کے قتل کی یہ کہانی…
وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم قطر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ اجلاس اور…
کراچی، ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ڈمپر اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔فروری میں 200 افغان قیدیوں کو رہا گیا تھا،…
اگر ٹیم نہیں جیت رہی تو میری پرفارمنس کا کوئی فائدہ نہیں، محمد حسنین
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ اگر ٹیم نہیں جیت رہی تو میری پرفارمنس کا کوئی فائدہ نہیں۔جیو نیوز سے بات چیت میں حسنین کا کہنا تھا کہ کوشش سب کر رہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے لیے اچھے نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ اُمید ہے…
نگراں وزیراعلیٰ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہیں کرسکتے، پرویز الہٰی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے محسن نقوی کو ہمارے منصوبوں پر تختی لگانے کا مزہ چکھا دیا۔ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہیں کرسکتے ہیں۔سابق وفاقی…
کراچی سے 2 ارب ڈالر کیسے پشاور منتقل ہوئے؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کراچی سے پچھلے سال نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑیوں میں 2 ارب ڈالر پشاور منتقل ہوئے، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کارروائی کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ طارق باجوہ…
چینی بینک نے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اب چین نے یہ قرض پاکستان کو ایک بار…
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں…
زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان کو جیل سے رہا کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو شاہ پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔شاہ پور جیل حکام کو گزشتہ روز تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کو رہا کرنے کے احکامات موصول ہوئے۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری، فیاض الحسن…