جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، اعتزاز احسن

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا بھی گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو میدان جنگ بنا دیا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو…

عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس سے واپس روانہ، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی شدید پتھراؤ کے باعث واپس روانہ ہوگئی۔ وکیل بابر اعوان نے عمران خان کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے منظور کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان…

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی گرفتاری، کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں چھوڑ دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق شبلی فراز کو جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی سیشن جج کے سامنے پیشی کے موقع پر گرفتار…

گاڑی میں حاضری کی درخواست، مریم نواز کا عمران خان پر طنز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی درخواست پر طنز کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے جیو نیوز کا…

لاہور: پولیس عمران خان کی رہائشگاہ سےچلی گئی، پی ٹی آئی کے 40 کارکن گرفتار

پولیس عمران خان کی رہائشگاہ سےچلی گئی، زمان پارک سے پی ٹی آئی کے 40 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد لاہور میں  پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کیا تھا۔پولیس گیٹ توڑ کر…

اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ…

پاکستانی ایئر پورٹس پر سیکیورٹی مؤثر بنانے کیلئے برطانیہ کا اقدام

پاکستان کے ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کو انتہائی مؤثر بنانے کے لیے برطانوی سیکیورٹی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار سیکیورٹی کی جانب سے جدید اسکیننگ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر سیکیورٹی…

پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں نئی حکمت عملی اپنالی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیگل ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں نئی حکمت عملی اپنا لی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی بجائے آئندہ سماعتوں پر ضامن کو عدالت پیش کرنےکے لیے درخواست تیار کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم پنجوتھہ کا نام بطور…

عمران خان کا پیشی پر جاتے ہوئے راستے سے ویڈیو پیغام

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے راستے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسلام آباد کی عدالت جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی…

بھارت کی بڑی ایئر لائن نے 320 طیارے گراؤنڈ کردیے

بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے 50 ایئربس اے 320 طیارے گراؤنڈ کر دیے۔ سوشل میڈیا پر گراؤنڈ کیے گئے ان ایئربس طیاروں کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انڈیگو اور گو…

پولیس نے حملہ کردیا، گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، عمران خان

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ زمان پارک کے گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کس قانون کے تحت یہ کر…

کیا انصاف دہشت گردی، دھمکیوں اور جتھے سے ڈر گیا ہے؟ مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کیا انصاف دہشت گردی، دھمکیوں اور جتھے سے ڈر گیا ہے؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آئین توڑتے اور سازش کرتے ہوئے نہیں ڈرتا، آج ایک چور، کرپٹ، جھوٹا، دہشت گرد…

پیمرا نے آج ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو، ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے آج  کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد وغیرہ کے جلوس کی…

عامر میر نے زمان پارک آپریشن کی وجہ بتادی

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے زمان پارک میں آپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ زمان پارک میں پولیس پر حملے ہوئے اور پیٹرول بم پھینکے گئے۔عامر میر نے کہا…

تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ درخواست…

پرویز الہٰی کے خاندان کے متعدد افراد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس منجمد

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہٰی کے خاندان کے متعدد افراد کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔پرویز الہٰی کے خاندان کے ارکان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور…

ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔محکمۂ داخلہ سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر…

عمران خان کے گھر پر آپریشن کے بعد تحریک انصاف کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا  کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم ایک پردہ دار گھریلو خاتون ہیں، چادر اور چار دیواری کے تمام اصول پامال…

کچھ دنوں سے وہ ہورہا ہے جو پاکستان میں ماضی میں نہیں ہوا، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے ترجمان شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان میں وہ کچھ ہورہا ہے جو ماضی میں نہیں ہوا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عدالت کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں مگر…

پرویز الہٰی کی عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنا غیر قانونی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے…