جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کورنگی سے گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کراٸم اور پلاٹ کے تنازعے پر شہری کے قتل کے مقدمے میں دو نامزد مطلوب و اشتہاری ملزمان اسلحہ…

کراچی: سعودیہ جانیوالی PIA پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

پی آئی اے کی کراچی سے سعودی عرب جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب آج صبح 9 بجے روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 831  گزشتہ روز شام 6 بجے شیڈول تھی جو اب آج صبح 9 بجے روانہ ہوگی۔ذرائع نے…

سندھ کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دادو، میہڑ،…

واشنگٹن، پی ٹی آئی کارکنان کا وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان میں…

ایم کیو ایم پاکستان وفد کی گورنر ہاؤس آمد

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سربراہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں گورنر ہاؤس کراچی پہنچ گئے۔متحدہ رہنماؤں نے کراچی میں 53 بلدیاتی نشستیں بڑھانے پر گورنر کامران خان ٹیسوری کی کوششوں کو سراہا۔متحدہ قومی موومنٹ کے تمام مطالبات کی اصولی…

کراچی، رنچھوڑ لائن میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ رنچھوڑ لائن گلی نمبر 3 میں پیش آیا، مقتولہ دو بچیوں کی ماں تھی اور ملازمت کرکے گھر کا گزر بسر کرتی تھی۔اہل محلہ کا…

امریکی رکن کانگریس ڈاکٹر آصف سے وزیراعظم آفس کا رابطہ

امریکی ڈیموکریٹک رکن کانگریس ڈاکٹر آصف سے وزیراعظم آفس کا رابطہ ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر امریکن کانگریس مین کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سےگزر رہا ہے،…

اسرائیل اور فلسطین میں رمضان المبارک میں قیام امن پر اتفاق

اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد روکنے کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر میں ہونے والی ملاقات میں امریکی، مصری اور اردنی حکام بھی شامل تھے۔حکام نے اسرائیل فلسطین…

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج بلالیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج بلالیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دوپہر 2 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں…

بلوچستان میں مہنگائی کا آسیب، عوام خوفناک صورتحال سے دوچار

بلوچستان میں مہنگائی کے آسیب نے عوام کو خوفناک صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ایک طر ف سرکار کی جانب سے آئے روز اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ تو دوسری جانب دکانداروں کا مقررہ نرخ سے زائد قیمتوں پر ان کی فروخت سے عام آدمی کا مالی بوجھ…

اسمبلی تحلیل کو 61 دن گزر گئے، انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے، تیمور سلیم جھگڑا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انتخابات نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ایک پیغام میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہوئے 61 دن گزر گئے،…

رانا ثناءاللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے۔انہوں نے…

پی پی کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، میئر ہمارا ہی ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، کراچی کا میئر جماعت اسلامی ہی کا ہوگا۔تعمیر کراچی کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ 75 سال سے…

عمران خان شرم آئی؟ مریم نواز کا سوال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سوال پوچھ لیا۔ مریم نواز  نے کہا کہ عمران خان شرم آئی؟ میں تو نہتی تھی، اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب تم نے وہاں دھاوا بولا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ…

اسلام آباد کے پُر تشدد واقعات میں بڑے رہنما ملوث

اسلام آباد کے پُر تشدد واقعات میں بڑے بڑے نام سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد خان ہاتھ میں پتھر اٹھائے گھومتے نظر آئے۔ سینیٹر دوست محمد خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر ڈنڈا بردار…

شاہین شاہ آفریدی نے کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ جیت پر اللّٰہ کا شکر ہے، جیت کا کریڈٹ مینجمنٹ کو دوں گا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میچ کافی مشکل تھا،…

کراچی، ایئرپورٹ پر مسافر سے پونے 3 کلو گرام ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے جدہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اختر جہاں…

اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں شاندار کامیابی پر لاہور قلندرز کو  دنیا بھر سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دینے پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی لاہور قلندرز کو مبارک…

پی ایس ایل 8، ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطان کے نام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا لیکن ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے…

کم آمدن والوں کیلئے پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر تک ریلیف دینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدن والے طبقے کےلیے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کم آمدن غریب عوام کےلیے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج پر غور کیا گیا ہے۔ شہباز شریف…