صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی وجہ بتادی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کے عمل کی وضاحت کردی۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کے لیے حیلے بہانے تلاش کیے جارہے تھے اس لیے مجھے خط لکھنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں سوراخ تلاش کرنے کے بجائے…
مریم نواز نے شاہد خاقان کو اپنی نشست پر بٹھا دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے راولپنڈی جلسے کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنی نشست پر بٹھادیا۔راولپنڈی میں جلسے کے دوران مریم نواز تنظیمی کنونشن میں پہنچیں تو انہوں نے اپنی مرکزی نشست…
پنجاب حکومت کی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم ہدایت
پنجاب حکومت کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم ہدایت سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا جیل بھرو تحریک پر مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی…
دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کے پہلے مالک کی ضمانت منظور
کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کے پہلے مالک کو پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا۔ذرائع کے مطابق کے پی او حملہ کیس کے مقدمے میں گاڑی کا نمبر ALF-043 لکھا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے کار مالک کے بعد 3…
پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے ہرادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ یہ سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان…
صدر کو ٹائیگر فورس کے رکن کی طرح کام نہیں کرنا چاہیے: شرجیل میمن
سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو عہدے اور کردار کو سمجھنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر کو ٹائیگر فورس کے رکن کی طرح کام نہیں کرنا چاہیے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید لکھا ہے کہ…
لاہور قلندرز نے ’قلندرز ہم‘ کا انسٹرومینٹل ورژن جاری کر دیا
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ’قلندرز ہم‘ کا انسٹرومینٹل ورژن جاری کر دیا۔’قلندرز ہم‘ کا انسٹرومینٹل ورژن استاد رئیس احمد خان نے تیار کیا ہے۔استاد رئیس احمد خان نے وائلن کے ساز پر ’قلندرز ہم‘ کا انسٹرومینٹل ورژن تیار کیا…
امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ الیکشن نہ کرا کے آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، اپنی آئین شکنی بچانے کے لیے امپورٹڈ حکومت اب عدلیہ پر حملہ آور ہے۔لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے…
پشاور: خاتون کی خودکشی، مرنے سے قبل دیا بیان سامنے آ گیا
پشاور کے نواحی علاقے سوڑی زئی میں خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی، خاتون کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی ہے۔پشاور پولیس کے مطابق خاتون کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، واقعے کا تھانہ انقلاب میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پشاور…
نئے سی ای او پی آئی اے کیلئے 65 درخواستیں موصول
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے لیے 65 درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔ جانچ پڑتال کے…
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 267 رنز سے شکست دے دی۔ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 394 رنز کے تعاقب میں 126رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے پہلی اننگز 9 وکٹ 325 رنز پر ڈکلیئرکی جبکہ دوسری…
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا
زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ قدرتی گزر گاہ کے بجائے ڈائیورژن ٹنل سے گزر رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دریا…
KPOحملہ: دہشتگرد نے خود کو کس طرح اڑایا؟ رینجرز اہلکار نے بتا دیا
کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں زخمی ایک رینجرز اہلکار نے بتایا ہے کہ ایک دہشت گرد نے کس طرح خودکو دھماکے سے اڑایا تھا۔حملے میں زخمی رینجرز کے 8 اور پولیس کے 4 اہلکار جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اسپتال…
زیادتی کے ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، ایمان مزاری کا چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی اور مبینہ پولیس مقابلے میں ملزمان کی ہلاکت پر ایمان مزاری نے چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط لکھ دیا۔متاثرہ فیملی کی جانب سے انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔خط میں…
اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پال اسٹرلنگ، کولن منرو، ریسی ون ڈر ڈسن اور ٹام کرن غیرملکی…
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کا نتیجہ تیسرے دن آگیا
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ تیسرے دن ہی آگیا۔دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 اور دوسری اننگز میں 113 رنز بنائے تھے…
ندیم عمر کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کیلئے انعام کا اعلان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی پر کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمارٹن گپٹل کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر 5 لاکھ روپے جبکہ افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد،…
فیض کی شاعری پڑھ کر دل کرتا ہے جیل جاؤں: جاوید اختر
بھارت کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ جیل کوئی خوبصورت جگہ نہیں لیکن فیض کی شاعری پڑھ کر دل کرتا ہے کہ جیل جاؤں۔لاہور میں فیض فیسٹیول میں بھارت سے آئے جاوید اختر نے کہا کہ لاہور اور امرتسر کا فاصلہ 30 کلومیٹر ہے لیکن…
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ڈرگ ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کی رینڈم اسکریننگ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔نگراں وزیرِ اعلیٰ نے طلبہ کی…
کراچی: ایف بی ایریا کے گھر میں دھماکا، 3 افراد زخمی
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا کے بلاک 10 میں واقع گھر میں دھماکا ہوا ہے۔علاقہ پولیس کے مطابق مذکورہ گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس…