امریکیوں پر منحصر ہے کہ وہ جوبائیڈن اور ٹرمپ میں سے کسے منتخب کرتے ہیں، جِل بائیڈن
امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ امریکی عوام پر منحصر ہے کہ وہ جوبائیڈن کے ساتھ استحکام یا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انتشار اور افراتفری میں سے کیا منتخب کرتے ہیں۔جمعرات کو عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جِل بائیڈن نے کہا…
سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ، کیمروں کا ریکارڈ حاصل
پولیس نے لطیف کھوسہ کے گھر کے اطراف لگے کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا جس کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر چار ملزمان نے حملہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دو حملہ آور موٹر سائیکل پر اور دو پیدل تھے، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی ڈی ایچ اے سے گزرنے…
بھارت، طوفان کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’بپرجوائے‘ رکھ دیا گیا
سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ جمعرات کی رات بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے پیش نظر محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے والے ہزاروں خاندانوں میں سے ایک نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کا نام ’ بپرجوائے‘ رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات…
سعودی وزیرِ خارجہ آج ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ تہران میں اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے ایران کے میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ اس 1 روزہ دورے کے…
حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نمازِ جمعہ کی اجازت
حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نمازِ جمعہ کی اجازت دے دی گئی۔سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ یہ اقدام لاکھوں عازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے…
جاپان میں قانونی طور پر شادی کی عمر 13 سے بڑھا کر 16 سال کردی گئی
جاپان میں قانونی طور پر شادی کی عمر 13 سے بڑھا کر 16 سال کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عمر کی یہ حد ایک صدی سے زائد سے برقرار تھی اور یہ دنیا میں بھی سب سے کم تھی جسے جاپان کی پارلیمنٹ نے جمعے کو بڑھا دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 1907…
الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہو گی
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہو گی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری…
امریکی ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری پر رکھ لیا گیا
امریکا میں سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری پر رکھ لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام پریشان مسافروں کو پُرسکون کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر رکھی گئی بلی کی عمر 14 سال ہے اور اسے پائلٹ کا…
سعودی وزارتِ صحت نے سفری احتیاطی تدابیر کی پابندی ختم کردی
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر کے لیے نئی آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔سعودی وزارتِ صحت نے سفری احتیاطی تدابیر کی پابندی ختم کر کے تمام افراد کو صفائی کی پابندی کا خیال رکھنے کا کہا ہے۔سعودی وزارتِ صحت کا…
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کا کھلاڑیوں کی تنخواہوں سے متعلق انکشاف
پاکستان قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حالیہ انٹرویو میں کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کی تفصیلات بتا دیں۔معروف یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔شو میں یوٹیوبر نے سابق…
سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا، محکمہ موسمیات
سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا جو کہ تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر،…
طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد سجاول اور بدین کے لوگوں کی گھروں پر واپسی
طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں میں زندگی معمول پر آنے لگی۔سجاول میں ساحلی علاقے شاہ بندر کے دیہات ابراہیم میرجت کے مکینوں نے کاروبارِ زندگی کا آغاز کردیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریلیف کیمپس میں مقیم تقریباً 16…
دورہ سری لنکا، شاہین آفریدی کی واپسی کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق شامل ہیں۔دورہ سری…
ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر ’خاص ریکارڈ‘ شاہین آفریدی کا منتظر
دورہ سری لنکا کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شاہین شاہ آفریدی کے لیے خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہے کیونکہ وہ اس دوران اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کر سکتے…
شارع فیصل پر پیپلز بس کے لیے مخصوص لین بنانے کا اعلان
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے شارع فیصل پر پیپلز بس کے لیے مخصوص لین بنانے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شارع فیصل پر پیپلز بس سروس کے لیے مخصوص لین بنائی جا رہی ہے۔کراچی میں پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے…
چین سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو مل چکے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق چین سے موصول ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے،رقم موصول ہونے…
روسی خام تیل چینی کرنسی میں خریدنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا؟
روسی خام تیل چینی کرنسی میں خریدنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا؟،تصویر کا ذریعہGetty Imagesمضمون کی تفصیلمصنف, شبھم کشورعہدہ, نامہ نگار بی بی سی 6 منٹ قبلوزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے گذشتہ پیر کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا!-->…
کراچی، خاتون اور اسکے 2 سالہ بچے کا قاتل گرفتار، ساتھی فرار
پاکستان نیوی کے ملازم کی بیوہ اور 2 سالہ بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزم کا کم عمر ساتھی فرار ہوگیا۔گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے قائد آباد، گوشت گلی میں پاکستان نیوی کے ملازم کی بیوہ کو نامعلوم ملزمان نے گلا کاٹ کر…
آنجہانی ملکہ برطانیہ سے متعلق بیان پر بائیڈن تنقید کی زد میں
امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک تقریب کے اختتام پر ’خدا ملکہ کو بچائے‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں نیشنل سیفر کمیونٹیز سمٹ میں اپنے بیان پر جوبائیڈن تنقید کی زد میں ہیں۔تقریب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ…
سکھر، کار میں دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق
سکھر کے علاقے گلشن اقبال میں 2 بچے کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں خیرات دی جارہی تھی اس دوران بچے کار میں جاکر بیٹھ گئے۔گھر والے بچوں کو جگہ جگہ تلاش کرتے رہے، 2 گھنٹے بعد بچے کار میں مردہ حالت میں…